جنوبی کوریا کی جانب سے کم جونگ ان کی ’گمشدگی‘ کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید


Kim Jong-un

جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے لیڈر حال ہی میں 20 دنوں تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہے اور اپنے دادا کے یومِ پیدائش، جو کہ ملک میں سال کا سب سے اہم موقع ہوتا ہے، کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے جشن پر بھی نہیں نظر آئے۔

کچھ میڈیا اداروں نے کہا کہ ان کی طبیعت بہت خراب تھی جبکہ کچھ نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ کِم کی موت واقع ہو چکی ہے۔

لیکن پھر چند دن قبل وہ ایک کھاد کی فیکٹری کا افتتاح کرتے نظر آئے اور بظاہر ان کی طبیعت ٹھیک ہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

کم جونگ ان 20 روز بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر: سرکاری میڈیا

گھوڑے پر سوار کم جونگ اُن کہاں جا رہے ہیں؟

جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے کیا کہتے ہیں؟

جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سو ہون نے بدھ کو ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ کِم کی صحت کے بارے میں گردش کرتی افواہوں میں کوئی سچائی ہے۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یون ہاپ کے مطابق کمیٹی کو بتایا گیا کہ کِم کو اس برس کُل 17 بار دیکھا گیا ہے تاہم عام طور پر سال کے اس حصے تک وہ کم از کم 50 بار عوامی تقریبات میں نظر آ چکے ہوتے ہیں۔

لیکن اس کے پھیچھے کورونا کی وبا کے خدشات بھی ہو سکتے ہیں، اگرچہ شمالی کوریا کے مطابق ان کے ہاں اب تک کورونا کا کوئی مریض نہیں۔

لیکن جنوبی کوریا کے قانون ساز کم بیونگ کی نے کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ شمالی کوریا میں بھی کورونا وائرس نے وبائی صورتحال اختیار کر لی ہوگی۔

ان کے مطابق کِم جونگ اُن اب ملک کے داخلی امور پر توجہ دے رہے ہیں، جیسے کہ فوجی طاقت اور پارٹی میٹنگز اور کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی عوامی سرگرمیوں میں کمی آ سکتی ہے۔

افواہیں تھیں کیا؟

افواہوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جب کِم جونگ اُن اپنے دادا کی سالگرہ کی تقریبات پر نظر نہیں آئے۔

اس کے چھ دن بعد شمالی کوریائی منحرفین کی ایک ویب سائٹ نے یہ انکشاف کیا کہ کِم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

A picture carried by North Korean newspaper Rodong Sinmun apparently of Kim Jong-un visiting a residential area for scientists - 14 October 2014

سنہ 2014 میں بھی کِم 40 دنوں کے لیے غائب ہوئے اور جب واپس نمودار ہوئے تو وہ چھڑی کے سہارے چل رہے تھے

یہ دعوی بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی دہرایا گیا۔ کچھ نے یہاں تک کہا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کئی چینلز نے دعوی کیا کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔

تاہم اس وقت بھی جنوبی کوریا کی حکومت اور چینی خفیہ اداروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کِم پہلے کبھی غائب ہوئے ہیں؟

سنہ 2014 میں بھی کِم جونگ اُن 40 دنوں کے لیے منظر عام سے غائب ہو گئے تھے جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ تاہم جب وہ واپس نمودار ہوئے تو وہ چھڑی لے کر چل رہے تھے۔

اس وقت بھی سرکاری میڈیا نے تسلیم کیا کہ کِم جونگ جسمانی تکلیف کا شکار ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp