شراب خانہ چلانے والے کینیڈین اداکار ڈین ایکروائیڈ ایک کامیاب کاروباری شخصیت کیسے بنے؟


بی بی سی کی سیریز ’دی باس‘ میں دنیا بھر میں مختلف کاروباری شخصیات سے ان کے حالات زندگی کے حوالے سے بات کی جاتی ہے۔ اس ہفتے ہم نے کینیڈین اداکار اور واڈکا کا کاروبار چلانے والے ڈین ایکروائیڈ سے بات چیت کی ہے۔

یہ کہنا بجا ہو گا کہ ڈین ایکروائیڈ کے مداح ان کے پادری نہ بننے کے فیصلے کے بارے میں سن کر بہت خوش ہوں گے۔ ڈین ایکروائیڈ نے ابتدا میں پادری بننے کی راہ پر چلے تھے لیکن سترہ برس کی عمر میں انھوں نے روحانیت کی راہ کو اپنانے کی بجائے فنون لطیفہ کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کیا۔

فنون لطیفہ کے کریئر کی ابتدا انھوں نے کامیڈی سے کی لیکن انھوں نے اپنے کریئر کا یادگار کردار فلم ’گھوسٹ بسٹرز‘ میں کیا جس پر انھیں ایوارڈ بھی ملا۔ وہ اس فلم کے معاون رائٹر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سیلز وومن سے ارب پتی بننے تک کا سفر

اپنے سٹاف کی تنخواہ 70 ہزار ڈالر کرنے والا امریکی باس

امریکی ٹی وی پر راج کرنے والی ارب پتی حسینہ

حالیہ برسوں میں وہ کینیڈا میں واڈکا شراب کے کاروبار میں کامیابی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ایکروائیڈ جس طرح عوام میں دوستانہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی نجی زندگی بھی بلکل ایسی ہی ہے۔

اپنے کاروبار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میرے اداکاری کے 45 برسوں نے کاروبار کو میرے لیے بہت آسان کر دیا ہے۔ جب میں اداکاری کے پیشے سے منسلک ہوا مجھے مارکیٹ میں اپنے آپ کو بیچنا ہوتا تھا جس سے مجھے اس شعبے کا پتا چلا۔

ڈین ایکروائیڈ

اپنے کاروبار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میرے اداکاری کے 45 برسوں نے کاروبار کو میرے لیے بہت آسان کر دیا ہے

’میرا ہر آڈیشن ایک خود کو بچینے کا ایک عمل ہوتا تھا، اس کے معاہدے کی شرائط، یونین کی شرائط، ٹیکس کی منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے۔

جب میں یہ نیا پراجیکٹ شروع کر رہا تھا مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، اپنی ایک قیمت مقرر کرنا اور پھر ڈیل کرنا۔

ڈین ایکروائیڈ 1952 میں کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پیدا ہوئے۔

ان کے والد وزیر اعظم پیئر ٹروڈو کے پالیسی مشیر تھے۔ وزیراعظم پیئر ٹروڈو کے بیٹے جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ ڈین ایکروائیڈ کی والدہ سیکرٹری تھیں۔

ڈین ایکروائیڈ نے پادری بننے کی سوچ کے ساتھ کیتھولک سکول میں داخلہ لیا۔ لیکن ایکروائیڈ کی سوچ میں تبدیلی آئی اور انھوں نے پادری بننے کے بجائے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ایکروائیڈ نے یونیورسٹی میں کرمنالوجی اور سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کی لیکن ڈگری مکمل کرنے سے پہلے ہی یونیورسٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ انھوں نے شو بزنس کی دنیا میں بطور کامیڈین قدم رکھا اور ساتھ ساتھ ایک شراب خانے کو چلانے میں مدد کرتے تھے۔

ان کی فنی زندگی کا اہم موڑ 1985 میں آیا جب انھیں ایک امریکی کامیڈی شو سیچر ڈے نائٹ لائیو کے معاون رائٹر کے طور پر چنا گیا۔ ڈین ایکروائیڈ اس شو میں بھی ایک کردار مل گیا۔ اس وقت ایکروائیڈ کی عمر 22 برس تھی اور یہ کامیڈی شو 1979 تک چلا۔

اس کے باد ڈین ایکروائیڈ کا فلمی سفر شروع ہوا اور 1980 میں انھوں نے ’بلیوز برادرز‘ میں کردار کیا۔ وہ اس فلم کے معاون لکھاری بھی تھے۔

اداکاری

’دی بلیوز برادرز‘ کا شمار کلاسک کامیڈی فلموں میں ہوتا ہے۔

چار برس بعد ان کی یادگار فلم ’گھوسٹ بسٹر‘ بننا شروع ہوئی۔ اس فلم میں وہ اداکاری کے علاوہ لکھاری کا کردرا بھی ادا کر رہے تھے۔ گھوسٹ بسٹر کے علاوہ ان کی مشہور فلموں میں ’ڈرائیونگ مس ڈیزی‘، ٹریڈنگ پلیسسز، سپائیز لائیک اس، اینٹز اور گراس پوائنٹ بلینک‘ شامل ہیں۔

ڈین ایکروائیڈ نے ایک فلم کی ہدایتکاری بھی کی لیکن بالکل ناکام رہی۔

ایکروائیڈ نے سنہ 1991 میں ’نتھنگ بٹ ٹربل‘ کی ہدایتکاری کی جس پر چار کروڑ ڈالر خرچ ہوئے لیکن فلم کا مجموعی بزنس صرف 80 لاکھ ڈالر رہا۔

’اگر آپ کسی سٹوڈیو کو اتنا نقصان پہنچائیں تو وہ آپ کو ختم کر دیں گے اور آپ کا کریئر بھی گیا۔‘

خوش قسمتی سے ڈین ایکروائیڈ اس ناکامی کے بعد بھی اپنی کریئر بچانے میں کامیاب رہے۔

ڈین ایکروائیڈ کہتے ہیں کہ اس فلم نے انھیں مینجمنٹ کا فن سکھایا۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے دوران میں نے سیکھا کہ دوسروں کے کام کی قدر کیسے کرنی ہے۔

’بطور ڈائریکٹر دوسرے لوگوں کے ہنر اور صلاحیتوں کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ یہ کام آپ نہیں کر سکتے اور انھیں ان کا کام کرنے دینا چاہیے۔‘

ڈین ایکروائیڈ نے سنہ 1992 میں پہلی بار کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور ہاؤس آف بزنس میوزک وینیو اور ریستوران کی شاخ میں سرمایہ کاری کی۔

اب یہ کاروبار انٹرٹینمنٹ کی بڑی کمپنی لائیو نیشن کی نگرانی میں ہے لیکن ایکروائیڈ اب اس کے تنخواہ دار کنسلٹنٹ ہیں۔

ڈین ایکروائیڈ

انھوں نے سنہ 2005 میں شراب کی صنعت میں قدم رکھا۔ انھوں نے کمپنی قائم پیٹرن ٹیکولہ شراب کو کینیڈا میں درآمد کرنا شروع کیا۔

دو سال بعد انھوں نے کرسٹل ہیڈ واڈکا کا آغاز کیا جس پر انھیں بہت فخر ہے۔

یہ سب ممکن ہوا ہے اس کی انسانی کھوپڑی کی مانند شیشے کی بوتل کی وجہ سے، ایکروائیڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک پریمیم مصنوعات میں سے ہے۔ یہ کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور میں کینیڈین کارن سے بنایا گیا ہے۔ اس کاروبار کے زیادہ حصص ایکروائیڈ کی ملکیت میں ہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بوتل کے ڈیزائن کا انتخاب اس اس قدیم طرز سے کیا گیا تھا جن میں امریکی قبائل مذہبی تقاریب میں اس شکل کی کھوپڑی کا استعمال کرتے تھے۔

واڈکا نے 13 ملین سے زیادہ بوتلیں فروخت کر دی ہیں۔

ایکرائیڈ کہتے ہیں: ’میں دنیا بھر میں اس شراب کے بارے میں بات کر رہا ہوں اور مجھے کتنا فخر ہے کہ یہ کینیڈا سے ہے، مجھے اپنے ہی ملک سے بات کرنی پڑتی ہے۔‘

کائنیٹک برانڈز جو کہ ایک کینیڈین کمپنی ہے جو کاروبار میں حوصلہ بڑھانے میں مدد دیتی ہے، کے مینیجنگ پارٹنر ہولی ویاٹ کا کہنا ہے کہ ’کرسٹل ہیڈ‘ کمپنی نے یقینی طور پر اس حقیقت سے فائدہ اٹھایا ہے کہ یہ کسی سیلیبرٹی (مشہور شخصیت) کی ملکیت ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ جب ایکروائیڈ نے اس کا افتتاح کیا تو یہ ان کی وجہ سے یہ سب بہت خوشگوار تھا۔ یہ بہت خاص پیکج تھا، یہ ایک بہت خاص مشروب تھا، لہٰذا لوگوں نے اس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔ ا

بھی بھی اس کاروبار میں ان کی واضح موجودگی اس بات کی غماز ہے کہ ابھی بھی کیوں لوگ اس برینڈ کو خریدنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ واڈکا کا کاروبار پر ان کا کچھ وقت صرف ہوتا ہے مگر وہ ابھی بھی اداکاری کے شعبے میں ہی مصروف نظر آتے ہیں۔ یہ اس وجہ سے نہیں ہے کہ انھیں پیسے چائیں۔۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 135 ملین ڈالر بنتی ہے۔

ڈین ایکروائیڈ

وہ اس بات پر بہت خوش ہوں گے گھوسٹ بسٹرز نے اس طرح کے تفریح ​​اور قہقہوں کے ساتھ ساتھ غیر معمولی نوعیت کے کام میں دلچسپی بھی پیدا کی ہے

اس موسم گرما میں انھوں نے نئی آنے والی گھوسٹ بسٹرز فلم میں کام کیا جو اس فلم کی چوتھی سیریز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مافوق الفطرت قسم کی روحوں سے دوبارہ کشتی کرتے ہوئے خوش ہیں۔

دراصل ایکروائیڈ کو مافوق الفطرت زندگی میں دلچسپی تھی۔ ان کی اس شعبے میں دلچسپی کا سبب خود کچھ حد تک تو ان کے والد تھے اور اس شوتق کی بڑی وجہ ان کے صوفی منش دادا تھے۔

آپ کو معلوم ہے کہ میرے دادا سیم ایکروائیڈ نے ماہر نفسیات اور محقق ہونے کے ساتھ ساتھ اونتاریو کے کنگسٹن کالج سے دانتوں کا شعبے میں ڈاکٹریٹ بھی کر رکھا تھا۔

وہ اس بات پر بہت خوش ہوں گے گھوسٹ بسٹرز نے اس طرح کے تفریح ​​اور قہقہوں کے ساتھ ساتھ غیر معمولی نوعیت کے کام میں دلچسپی بھی پیدا کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32465 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp