ارطغرل غازی نے “میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا: وینا ملک


متنازع پاکستانی اداکارہ اور ابھرتی ہوئی قومی رہنما وینا ملک نے ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس سے سبق سیکھنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان میں ہاتھوں ہاتھ بکنے والی ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گذشتہ روز وینا ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے ارطغرل غازی کی مقبولیت سے متعلق بات کی۔ ٹویٹ میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ‘ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا ہے۔ پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا’۔

یاد رہے کہ وینا ملک بھارت میں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی سے متعلق تضحیک آمیز عریاں فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments