لاہور میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی: سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو اور الزامات کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو اور الزامات کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خواتین قیدیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی معاملے کی انکوائری کرکے کمیٹی کو مفصل رپورٹ جمع کرائی جائے۔ تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی جیلوں میں خواتین قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک و جنسی زیادتی کی شکایات کی انکوائری کی نگرانی کریگی جبکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی ملک بھر کے تمام جیلوں کا جلد دورہ بھی کرے گی۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ خاتون قیدی کے الزامات نہایت سنگین و دلخراش ہیں جس کی تفتیش نہایت ضروری ہے۔ مبینہ خاتون قیدی کی ویڈیو کی فورنزک لیبارٹری سے تصدیق کی جائے۔ اگر جیل حکام اس طرح کے گھناؤنی جرائم میں ملوث پائے گئے تو مثالی سزا دی جائے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خواتین قیدیوں سے ناروا سلوک و جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت پہلے بھی کمیٹی کو موصول ہوئی تھی۔ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ پہلے خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ انتظامیہ کی سفارشات کر چکی ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ قیدی خواتین کیلئے علیحدہ جیل اور خواتین عملہ و انتظامیہ ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments