کورونا وائرس: انڈیا میں مقامی پروازوں کی بحالی پر مسافروں کے لیے نئی ہدایات


انڈیا، ایئرپورٹ، کورونا وائرس

انڈیا میں سول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ پوری نے کہا ہے کہ اگر طیاروں میں درمیان کی سیٹیں خالی رکھنے کے اقدام سے ٹکٹ کی قیمت 33 فیصد بڑھ جائے گی۔

انڈیا میں دو ماہ تک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ رہا لیکن اب پیر سے مقامی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے افواہیں گردش میں تھیں کہ درمیان والی سیٹوں کو خالی رکھا جائے گا تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے۔ تاہم وزیر ہوا بازی نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے کہا ہے کہ یہ طریقہ کارآمد نہیں ہوگا۔

انڈین وزیر نے کہا ہے کہ اگر درمیان کی سیٹیں خالی رکھی جائیں تو اس کے باوجود بھی ایسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں جن میں سماجی فاصلے کی پاسداری نہیں ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے ٹکٹ کی قیمت 33 فیصد بڑھ جائے گی۔

کئی ریاستوں نے مقامی پروازوں کی بحالی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

سول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ پوری نے کہا ہے کہ تمام ایئر پورٹس اور ایئرلائنز کو آپریشنز بحال کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ انڈیا میں پروازیں کون سے شہروں اور راستوں کے لیے کھولی جائیں گی۔ یہ فیصلہ ریاست کی حکومتوں پر چھوڑا گیا ہے۔

انڈیا میں ہوائی سفر کے نئے اصول کیا ہوں گے؟

عالمی وبا سے پیدا ہونے والے ماحول میں مسافروں کے لیے نئی ہدایات اور اصول واضح کیے گئے ہیں۔ ان کے تحت مسافروں کے موبائل فونز پر حکومت کی ’کانٹیکٹ ٹریسنگ‘ کی ایپ ہونا لازمی ہوگا اور طیارے پر سفر کرنے سے قبل ان کے درجہ حرارت کی سکریننگ کی جائے گی۔

ایئرپورٹس کے اندر مسافروں کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا۔

بینر

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے؟

کورونا وائرس: آپ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

بچوں کو کورونا وائرس کے بارے میں بتائیں، ڈرائیں نہیں

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

کورونا وائرس: سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے؟


ایئرپورٹ پر داخلے سے قبل

مسافروں سے فلائٹ کے وقت سے دو گھنٹے پہلے آنے کا کہا گیا ہے۔ تھرمل سکریننگ کے ذریعے درجہ حرارت چیک کروانا لازم ہوگا اور حکام یہ بھی دیکھیں گے کہ آیا کانٹیکٹ ٹریسنگ کی ایپ پر مسافر کو ’محفوظ‘ قرار دیا گیا ہے۔

14 سال سے کم عمر کے بچوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔

لوگوں کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا اور وہ صرف مختص کردہ ٹیکسی سروس یا نجی گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔

انتظار کرنے کی جگہوں یعنی ویٹنگ ایریاز پر نشاندہی کی گئی ہے کہ کہاں بیٹھ سکتے ہیں اور کہاں نہیں۔ سامان کی ٹرالی استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

داخلے سے قبل مسافروں کے سامان کو سینٹیائزر سے صاف کیا جائے گا۔ جوتوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے بلیچ زدہ قالین اور میٹ ٹرمینل کے داخلی دروازے پر رکھے جائیں گے۔

ایئرپورٹ کے عملے کو ہینڈ سینیٹائزر اور حفاظتی لباس (پی پی ای) دیے جائیں گے۔

انڈیا، ایئرپورٹ، کورونا وائرس

دارالحکومت نئی دلی کے ایئرپورٹ نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمرشل پروازوں کی بحالی سے قبل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ان میں چیک پوائنٹ پر سامان کو جراثیم سے پاک کرنے کے انتظامات، ٹرمینل پر فرش کو صاف رکھنے کے لیے یو وی ٹاور اور ہاتھوں میں رکھی جانے والی یو وی ڈیوائسز شامل ہیں۔

پرواز پر بیٹھنے اور اترنے کی ہدایات

لوگوں پر لازم ہوگا کہ وہ جہاز پر بیٹھنے اور اترنے سے قبل فاصلہ رکھیں۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے انھیں چھوٹے چھوٹے گروہ بنا کر ایک دوسرے سے دور رہنے کا کہا گیا ہے۔

دلی اور ممبئی جیسے بڑے شہر اب بھی ’ریڈ زونز‘ قرار دیے جا رہے ہیں جس سے مراد ہے کہ ان شہروں میں کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp