پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا جہاز گر کر تباہ


پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا جہاز کراچی ائرپورٹ کے نزدیک ماڈل کالونی کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ جانی نقصان متوقع ہے۔ طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارہ کراچی ائرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن کی ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ روانہ کردی گئی ہے۔

اے آر وائی کے مطابق طیارہ خالی مقام پر گرا ہے جبکہ دوسرے چینل بتا رہے ہیں کہ طیارہ گنجان آباد علاقے پر گرا ہے۔ طیارہ ائربس 320 میں 100 سے زائد مسافر موجود ہیں، کپتان نے اطلاع دی کہ طیارے میں اچانک فنی خرابی ہوئی، فنی خرابی پر کپتان کو گائیڈ لائن دینے کے دوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔

https://twitter.com/AchayDinAaingay/status/1263773574105640960

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments