#EidUlFitr کے چاند کا تنازعہ اور مفتی منیب بمقابلہ فواد چوہدری: ’مفتی منیب الرحمٰن کون ہوتے ہیں کسی کا ایمان پرکھنے والے؟‘


فواد چوہدری

Getty Images
</figure>&#1605;&#1575;&#1729; &#1585;&#1605;&#1590;&#1575;&#1606; &#1705;&#1575; 29&#1608;&#1575;&#1722; &#1585;&#1608;&#1586;&#1729; &#1705;&#1726;&#1604;&#1606;&#1746; &#1705;&#1740; &#1583;&#1740;&#1585; &#1729;&#1608;&#1578;&#1740; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1576;&#1726;&#1585; &#1605;&#1740;&#1722; &#1604;&#1608;&#1711; &#1657;&#1740;&#1604;&#1740; &#1608;&#1688;&#1606; &#1587;&#1705;&#1585;&#1740;&#1606;&#1586; &#1662;&#1585; &#1575;&#1662;&#1606;&#1740; &#1606;&#1592;&#1585;&#1740;&#1722; &#1580;&#1605;&#1575; &#1604;&#1740;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1575;&#1608;&#1585; &#1585;&#1608;&#1740;&#1578; &#1581;&#1604;&#1575;&#1604; &#1705;&#1605;&#1740;&#1657;&#1740; &#1705;&#1746; &#1670;&#1740;&#1574;&#1585;&#1605;&#1740;&#1606; &#1605;&#1601;&#1578;&#1740; &#1605;&#1606;&#1740;&#1576; &#1575;&#1604;&#1585;&#1581;&#1605;&#1648;&#1606; &#1705;&#1746; &#1593;&#1740;&#1583; &#1705;&#1746; &#1670;&#1575;&#1606;&#1583; &#1587;&#1746; &#1605;&#1578;&#1593;&#1604;&#1602; &#1575;&#1593;&#1604;&#1575;&#1606; &#1705;&#1575; &#1575;&#1606;&#1578;&#1592;&#1575;&#1585; &#1705;&#1585;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748; 

گذشتہ روز جب رات 10 بجے کے بعد مفتی صاحب نے آج عید ہونے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین اس برسوں سے چلنے والے تنازع پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

ایک جانب کچھ صارفین ماضی میں ہونے والی اس عید کا حوالہ دیتے نظر آئے جب رات کے اسی پہر اگلے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ دیگر صارفین نے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمان کی آپسی نوک جھوک میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا وزارت سائنس پاکستان کو ایک عید دے سکے گی؟

عید کے دن کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید کے رنگ

واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےگذشتہ روز دن میں ایک پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی وزارت کے تیار کردہ قمری کیلینڈر کے مطابق پاکستان میں 24 مئی کو ہی عیدالفطر ہو گی۔

اس اعلان کے بعد سے لوگ حتمی فیصلہ سننے کے لیے بے چینی سے مفتی منیب الرحمان کے اعلان کا انتظار کرنے لگے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک لفظی جنگ شروع ہو گئی۔

سائنس کے پیروکاروں کی ٹیم کے سپاہی یہ دلیل دیتے دکھائی دیے کہ چاند دیکھنے کے عمل میں دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے تو پاکستان میں بھی اسی ماڈل کو اپنانا چاہیے۔

دوسری جانب مذہبی افراد اس بات پر زور دیتے دکھائی دیے کہ عید کا چاند دیکھنا ایک شرعی معملہ ہے اور یہ کہ لوگوں کو مفتی منیب الرحمان کے اعلان کا انتظار کرنا چاہیے۔

ٹوئٹر پر بہت سے لوگ یہ دلیل بھی دیتے نظر آئے کہ یہ تاثر دینا کہ یہ مقابلہ دین اور سائنس کا ہے قطعی غلط ہو گا۔

تاہم اس ساری بحث میں مفتی منیب کا پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری پر برہم ہونا اور ان کا یہ کہنا کہ ’فواد چودھری حلفیہ بتائیں کہ انھوں نے کتنی نمازیں پڑھیں‘ صارفین کو بالکل بھی نہ بھایا۔

اکثر صارفین نے مفتی منیب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مفتی منیب کون ہوتے ہیں کسی کا ایمان پرکھنے والے۔

https://twitter.com/SyedAliHaider13/status/1264248266054647815?s=20

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک چھوٹے سے تنازعے پر آپ ذاتیات پر اتر آئے اگر یہی سوال فواد چوہدری کردیتا تو ممکن تھا کوئی فتوی لگ جاتا۔‘

دوسری جانب ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی حکومتی رویتِ ہلال کمیٹی کے برعکس پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں ایک غیر سرکاری کمیٹی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس شروع کیا تاہم سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے ساتھ ہی یہ اجلاس بھی ختم ہو گیا۔

فواد چوہدری کے عتاب سے تو مفتی پوپلزئی بھی نہ بچ پائے اور انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ پوپلزئی صاحب اگر آپ چاہیں بھی تو کل پشاور میں چاند نہیں ڈھونڈ پائیں گے۔

’مفتی منیب الرحمان کے اعلان کے بغیر عید عید نہیں‘

ٹوئٹر پر دیگر صارفین نے لکھا کہ جب سے انھوں نہ حوش سمبھالا ہے تب سے مفتی منیب الرحمان ہی رویت حلال کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

ایک صارف نے تو یہ سوال پوچھنے کی بھی جسارت کر ڈالی کہ کیا اس عہدے پر فائز رہنے کی کوئی مدت تعین نہیں؟

https://twitter.com/HarounRashid2/status/1264452192188207105

اس کے رد عمل میں کافی لوگ یہ ٹویٹ کرتے دکھائی دیے کہ دینی اعتبار سے وہ مفتی منیب الرحمان کی حمایت کرتے ہیں اور انہی کے فیصلے کو حتمی تصور کریں گے۔

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے کچھ عرصہ قبل اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جب وہ 20 سال کے تھے جس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ شہزاد رائے کی شکل و صورت پر ان کی عمر کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں شہزاد رائے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مفتی منیب الرحمان کو بھی ٹی وی پر اپنا روایتی عید کا بیان دیتے ایک عرصہ ہو گیا ہے مگر ظاہری طور پر ان کی شکل اور صورت پر بھی عمر کے ساتھ کوئی اثر نہیں پڑا۔

عید کی خوشیاں روایتی طور پر لذیذ پکوان اور مشروبات سے دوبالا ہوتی ہیں مگر کچھ صارفین کے لیے مفتی منیب کا اعلان بھی ہر عید پر لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔

https://twitter.com/sehrish1khan/status/1264242576208560128

سہرش نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’مفتی منیب الرحمان کے اعلان کے بغیر عید عید نہیں۔‘

‘سائنس دین کے کام میں دخل نہ دے’

گذشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو دین میں مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر وزارت تک محدود رہنے کی پابندی لگنی چاہیے۔

https://twitter.com/Razarumi/status/1264246918483456000

صحافی رضا رومی نے فواد چوہدری کے دفاع میں اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ کہا کہ ’وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمت، قیادت کے ساتھ آپ فرسودہ طریقوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ عید کے چاند کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے دیکھا گیا اور یہ سائنس کی فتح ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے مفتی منیب کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ وہ چاند دیکھنے اور قمری کیلنڈر جاری کرنے کو مذہب میں مداخلت نہیں سمجھتے۔

https://twitter.com/oyebajwey/status/1264200321779355649

اسد باجوہ نامی ایک صارف نے مفتی منیب الرحمان کا دین میں مداخلت سے متعلق بیان لکھا اور رویت حلال کمیٹی کا دور بین جیسے آلات کا استعمال کرنے پر اس حوالے سے ایک مذاحیہ تصویر شئیر کر ڈالی۔

فواد بماقبلہ مفتی منیب: کون جیتا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دو رہنماؤں کی لفظی جنگ میں عام صارفین بھی شامل ہوئے ہی مگر ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اسے موقع غنیمت سمجھ کر رائے شماری کی بھی کال دے ڈالی اور حکم دیا گیا کہ فواد چوہدری کے حامی اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کریں جبکہ مفتی منیب کے دلائل سے اتفاق کرنے والے اس ٹویٹ کو لائک کریں۔

https://twitter.com/SohaTazz/status/1264197003313131521

یہ رائے شماری بڑے پیمانے پر کرائی گئی اور اس انتخابی عمل میں مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ایک طرف جہاں مفتی منیب نے فتح سمیٹی وہیں دیگر اکاؤنٹس پر فواد چوہدری جیت سے ہمکنار ہوئے۔

لوگ جہاں ایک عید منائے جانے پر خوش و خرم نظر آئے تو انھوں نے اس فتح کا سہرا عید کے چاند کو پہنانا ہی مناسب سمجھا۔

البتہ کچھ صارفین کے مطابق رویت حلال کمیٹی کو ایک ایسی شہادت موصول ہوئی جو سب شہادتوں پر بھاری تھی۔

اس شہادت سے متعلق صارفین نے واضح تو نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس جانب ہے مگر ان ٹویٹس نے لوگوں کو کھلکھلا کر ہنسنے والے ایموجیز شئیر کرنے پر مجبور کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32543 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp