کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی: دنیا میں سماجی دوری کے زمانے میں تفریح، میل جول کے انوکھے طریقے


An aerial view showing people relaxing in a park whilst staying designated white circles to ensure social distancing

نیو یارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی تو آئی ہے تاہم شہر کے علاقے بروکلئن میں واقع ڈومینو پارک آنے والے افراد کے لیے سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے دائرے مخصوص کر دیے گئے ہیں

جیسے جیسے سپین اور اٹلی جیسے ممالک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی آ رہی ہے، کئی عوامی مقامات مثلاً گرجا گھر، پارک، ریستوران وغیرہ لوگوں کے درمیان سماجی دوری یقینی بنانے کے لیے انوکھے انوکھے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

People stand in an elevator wearing face masks with their backs to each other

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے درلڈ ٹریڈ سنٹر کی لفٹ میں لوگ سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے
Cardboard cut outs of people are placed at dining tables in a restaurant

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے اس ریستوران میں خالی کرسیوں اور میزوں پر لوگوں کے بجائے ان کے تصاویری ’کٹ آؤٹ‘ رکھ دیے گئے ہیں جبکہ کئی جگہوں نے رش کا ماحول دینے کے لیے لوگوں کی آوازوں کی ریکارڈنگز چلانا شروع کر دی ہیں
People eat in a restaurant with clear plastic barriers between diners

بینکاک کے اس ریستوران میں ہر گاہک کے لیے ایک علیحدہ بوتھ بنا دیا گیا ہے
High school students in Albania follow the directions on the ground to enter their building whilst maintaining social distancing

البانیا کے ایک سکول کے باہر کھینچی گئی لکیروں کے ذریعے بچوں کو سماجی دوری کے قوائد کے تحت سکول کی عمارت میں داخل کیا جا رہا ہے
Women lean back to have their hair washed with plastic barriers dividing each customer

امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے ایک بیوٹی پارلر میں آنے والی ہر خاتوں کے لیے اپنا بوتھ مختص ہے اور ان کے بال دھونے والوں نے بھی ماسک پہن رکھے ہیں
Students stand separately in designated hexagon shapes on the floor

بیلجیئم کے شہر برسلز میں طالب علم سکول کے باہر بنے ’سماجی دوری کی خانوں‘ میں کھڑے گپیں لگا رہے ہیں
People stand on markers on a tramway platform

فرانس کے شہر نیس میں ٹرین کا انتظار کرنے والے افراد کے لیے پلیٹ فارم پر نشان لگائے گئے ہیں
An aerial view showing tents set up in individually marked spaces on the ground

امریکہ کے شہر سین فرانسسکو میں بےگھر افراد کے لیے بنائے گئے خصوصی ’ٹینٹ شہر‘ کا فضائی منظر۔ عوامی کے دباؤ کے باعث شہر کے حکام کو بےگھر افراد کے رہنے کیے خصوصی انتظامات کرنے پڑے ہیں
A stuffed panda is seen on a chair next to diners in a restaurant

بینکاک کے اس ریستوران میں لوگوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کچھ نشستوں پر مصنوعی پانڈا رکھ دیے گئے ہیں
People attend mass in a church

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک وقت میں چند ہی عبادت گزاروں کو سینٹا باربرا چرچ میں آنے دیا جا رہا ہے اور سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے چلنے کے راستے بھی مخصوص کر دیے گئے ہیں
A waiter checks a customer's temperature in a restaurant

اٹلی کے شہر مِلان کے ایک ریستوران میں ویٹر ایک گاہک کا بخار چیک کر رہا ہے
Worshippers pray whilst social distancing

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی ایک مسجد میں رمضان کی آخری نماز سماجی دوری کے قوائد کے تحت ادا کی گئی

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp