ماؤنٹ ایورسٹ: چین نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کی پیمائش کا دوبارہ آغاز کر دیا


ماؤنٹ ایورسٹ

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین کی ایک سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ چکی ہے، جو کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران دنیا کی بلند ترین چوٹی پر جانے والی واحد ٹیم ہے۔

یہ سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی دوبارہ ماپنے کے لیے وہاں پہنچی ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ

سنہ 2005 کی پیمائش کے بعد سے چین یہ کہتا رہا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8,844.43 میٹر ہے لیکن نیپال برطانوی نوآبادیاتی دور کے دوران سروے آف انڈیا کے ذریعہ مقرر کردہ 8،848 میٹر کے اعداد و شمار کا استعمال کرتا ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ

نیپال نے سنہ 2017 میں ایورسٹ کی اونچائی کی پیمائش کے اپنے منصوبے کا آغاز کیا تھا۔

گذشتہ برس اکتوبر میں چینی صدر کے دورہ نیپال کے دوران دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کی اونچائی کا اعلان مشترکہ طور پر کریں گے۔

ماؤنٹ ایورسٹ

Science Photo Library

یہ واضح نہیں کہ اگر دونوں ملکوں کی پیمائش مخلتف آتی ہے تو وہ اس کا کیا حل تلاش کریں گے۔

سنہ 2015 میں آنے والے ایک بڑے زلزلے کے اس پہاڑ پر آنے والے اثرات کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ

Science Photo Library

ماؤنٹ ایورسٹ انڈیا اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور دونوں طرف سے اس پر چڑھا جا سکتا ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ

صرف چین نے ہی اپنے شہریوں کو کورونا وائرس کی وبا میں اپنے شہروں کو اس چوٹی پر چڑھنے کی اجازت دی ہے جبکہ نیپال نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اپنی تمام مہمات کو منسوخ کر دیا ہے۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp