پاکستان کا انڈین جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ


پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر انڈیا کے بغیر پائلٹ کے ایک چھوٹے جاسوس ڈرون ‘کواڈ کاپٹر’ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول پر راخچکری سیکٹر 650 میں میٹر اندر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ماضی میں بھی اس قسم کے کئی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کے دعوے اور ان کی تصاویر جاری کی جاتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

’سمجھ نہیں پا رہے کہ گولیوں سے بچیں یا کورونا وائرس سے‘

پاکستان کا انڈین جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

’سرجیکل سٹرائیک‘ سے زندہ لوٹنا کتنا مشکل تھا؟

حالیہ واقعے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے تاہم اس پر ابھی انڈیا کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1265640415954337792

پاکستان فوج کا موقف ہے کہ جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے اس طرح کے ڈرون عموماً بلندی سے تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

لائن آف کنٹرول دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے متنازع علاقے کو تقسیم کرتی ہے جس پر دونوں ممالک اپنا اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔ تاہم دونوں ممالک سیز فائر کے معاہدے کے باوجود ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔

یہ حایہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈیا کے نہ صرف پاکستان کے ساتھ بلکہ دونوں ممالک کے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ بھی سرد تعلقات چل رہے ہیں۔

پاکستان کے آرمی چیف نے بھی تین روز قبل عید کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انڈیا دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اقدامات سے ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’انڈیا کی جانب سے جارحیت کے ذریعے کشمیر کی متنازع حیثیت کی تبدیلی کی کوششوں کا پاکستان قومی عزم اور فوجی طاقت سے جواب دے گا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp