اداکارہ عظمیٰ تشدد کیس میں نامزد ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ملک مبینہ طور پر ملک سے فرار


اداکارہ عظمیٰ خان تشدد کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عظمیٰ خان تشدد کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ اور ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ملک، ملک چھوڑ کر فرار ہر چکی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ لاہور پولیس کے اہلکاروں نے پشمینہ ملک کو گرفتار کرنے کی زحمت نہیں کی جس نے اپنی ضمانت بھی نہیں کروائی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ آئی جی پنجاب کی ناکامی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے ہمارے صوبے کا کوئی آئی جی نہیں۔

گذشتہ روز اداکارہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ گذشتہ ہفتے چاند رات پر ملک ریاض کی بیٹیوں کی جانب سے انکے گھر پر دھاوا بولا گیا اور انہیں حبس بے جا میں رکھتے ہوئے گن پوائنٹ پر مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کسی بھی قسم کی صلح یا معافی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے لئے لڑیں گی۔

انکے وکیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آمنہ عثمان کے الزامات درست نہیں کہ وہ گھر جس پر دھاوا بولا گیا وہ ان کے شوہر عثمان ملک کا تھا بلکہ وہ گھر عظمیٰ خان کے دوست بابر نسیم کے نام پر کرایہ پر حاصل کیا گیا تھا جس کے عظمیٰ خان کے زیر استعمال ہونے کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے ملک سے باہر جانے کے حوالے سے تا حال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی نہ ہی اس حوالے سے لاہور پولیس نے کوئی بیان جاری کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments