جاسوسی کا الزام: ’پاکستانی سفارتکار 24 گھنٹوں میں انڈیا چھوڑ جائیں‘


بریکنگ

انڈین حکومت کے ایک بیان کے مطابق نئی دلی نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

حکومت نے ان دونوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی سرگرمیاں سفارتی آداب کے خلاف تھیں۔

انڈین حکومت نے دلی میں موجود پاکستان کے سفارتی نمائندے کو پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک احتجاجی نوٹ بھی لکھا ہے۔

اب تک پاکستان سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

(خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے)۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp