زمین حرکت نہیں کرتی: ممتاز عالمِ دین عمران عطاری کا انکشاف


دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے عالمِ دین علامہ عمران عطاری نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ زمین ساکن ہے اور سورج اور چاند اپنے اپنے مدار میں گھوم رہے ہیں جس کی وجہ سے دن اور رات بدلتے ہیں۔

مدنی چینل پر بچوں کے پروگرام میں ایک بچے نے جب یہ کہا کہ زمین کے مخصوص حصوں کے سورج سے دور ہو جانے کی وجہ سے موسم سرد ہو جاتا ہے اور جن حصوں سے پر سورج کی شعائیں براہِ راست اور قریب سے پڑتی ہیں وہاں گرمی زیادہ ہوتی ہے تو اس پر مولانا عمران عطاری نے ہنس کر جواب دیا کہ زمین تو ساکن ہے۔

انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زمین ساکن ہے، اور سائنس کی یہ تھیوری غلط ہے کہ زمین گھوم رہی ہے۔ اس پر جب بچوں نے سوال کیا کہ مولانا اگر زمین ساکن ہے تو پھر دن اور رات کیسے ہوتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ سورج گھوم رہا ہے۔ اگر آپ نے اس کو دیکھا ہو تو سورج گول ہوتا ہے۔ وہ گول ہوتا ہے۔ چاند اور سورج سب اپنے اپنے مدار میں گھوم رہے ہیں۔ تاہم مولانا نے زمین چپٹی ہونے کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے یہ کہہ کر بات آگے بڑھا دی کہ ہمارا آج کا موضوع سائنس نہیں ہے

یاد رہے کہ چند برس قبل سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک عالمِ دین نے بھی کہا تھا کہ اگر زمین گھوم رہی ہوتی تو ہمیں جہاز چلانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی بلکہ جہاز فضا میں کھڑا رہتا اور زمین خود ہی گھوم کر اسے اس جگہ پہنچا دیتی جہاں اس نے جانا ہوتا۔ مشہور عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی ارتقا کا انکار کر چکے ہیں۔ مدرسہ بنوری ٹاؤن کے ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے حال ہی میں کہا ہے کہ سائنس کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ موسم کے بارے میں پیش گوئیاں اکثر غلط ثابت ہوتی ہیں۔

علامہ عمران عطاری کی متعلقہ وڈیو دیکھنے کے لئے ذیل کے لنک پر کلک کیجئے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments