لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہونے کا اندازہ: محکمہ صحت


حکومت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 72,460 ہے جبکہ لاہور شہر میں یہ تعداد 11,463 ہے۔ لیکن سیکرٹری محکمہ صحت نے وزیراعلی پنجاب کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں لاہور میں کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار کے قریب ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔

سمری میں بتایا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا، بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔ محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔ سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔

محکمہ صحت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے لاہور میں 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے، سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کو قرنطینہ میں یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ یہ سمری 15 مئی کو یعنی عید سے قبل وزیر اعلی پنجاب کو بھیجی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments