آصف فرخی کا آخری وڈیو بلاگ
آصف فرخی ہمارے ملک میں ادب کے تمدنی کردار، فن کی فہم، اور تخلیق کی تکریم کے محاز پر یک فردی سپاہ کا درجہ رکھتے تھے۔ ابھی تو فوری اور نہایت تکلیف دہ صدمے کی کیفیت ہے۔ اس درد کو مرتب ہونے میں وقت لگے گا،۔ اس زیاں کا تخمینہ تو خیر کیا ہو سکے گا، ہم تو احساس زیاں سے بھی محروم لوگ ہیں۔ مارچ کے وسط میں کورونا کی ابتلا شروع ہوئی تو انہوں نے “ہم سب” پر وڈیو بلاگ کا سلسلہ شروع کر دیا “تالا بندی کا روز نامچہ”۔ ایک وڈیو بلاگ ابھی درویش کے پاس غیر شائع شدہ رکھا تھا کہ روبکار آ گئی۔ تالا کھل گیا، قیدی چھوٹ گیا۔ روز نامچہ نامکمل رہ گیا۔
Latest posts by آصف فرخی (see all)
- سارا شگفتہ اور رنگ چور - 05/06/2020
- آصف فرخی کا آخری وڈیو بلاگ - 02/06/2020
- آصف فرخی کا ویڈیو کالم: ہسپتال سے عدالت تک - 21/05/2020
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).