پاکستانی تاریخ کا سنہرا دن، گوادر بندگاہ فعال ہو گئی


\"gawadr-port\"

گوادر: وزیراعظم نواز شریف آج گوادر بندر گاہ کا باضابطہ افتتاح کرکے اسے فعال کریں گے اور پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر بندر گاہ سے روانہ ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوادر بندگاہ سے برآمدات کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف کریں گے۔ سی پیک منصوبے کے تحت 300 کنٹینرز پر مشتمل پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو گوادر سے روانہ ہوگا۔ اس حوالے سے گوادر میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری، صوبے کے گورنر محمد خان اچکزئی، وفاقی وزراء اور پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیر بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر پورٹ کی انتظامی ذمہ داریاں چین کے سپرد کردی گئی ہیں اور چین گوادر پورٹ کے ذریعے ہی اپنی درآمدات اور برآمدات کرے گا۔ گوادر بندر گاہ کے ذریعے چین اپنا تجارتی سامان باآسانی مشرق وسطیٰ اور افریقا تک پہنچا سکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments