درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام مزاروں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی


\"dargah-at-fatehpur-sikri\"

بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مزاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ درگاہ شاہ نورانیؒ دھماکے کے بعد کراچی کے مزار عبداللہ شاہ غازیؒ، لاہور کے داتا دربار اور دربار بی بی پاکدامناں ، قصور میں بابا بلھے شاہؒ اور مزار حضرت کمال چشتیؒ پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اولیاء کے شہر ملتان میں بھی درباروں اور مزاروں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ درباروں اور مزاروں پر آنے والے زائرین کو جامع تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ متعدد مزاروں پر داخلے کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ خواتین کی چیکنگ کیلئے الگ سے بوتھ بھی بنائے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments