مختارے کو بھی کرونا ہو گیا


ندیم افضل چن صاحب کی لیک ہونے والی فون کال سے بے پناہ شہرت پانے والے مختارے کو بھی کرونا ہو گیا۔ حالانکہ چن صاحب نے اسے بے پناہ احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے گھر تک محدود رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

ندیم افضل چن نے آج ٹویٹ کیا ہے کہ مختارے کو بھی کرونا ہو گیا ہے اور مختارے نے بھی اس ویڈیو میں اپنا پیغام دیا ہے۔

ندیم افضل چن نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ”آج حالت یہ ہے کہ آج میرے مختارے کو کرونا ہو گیا۔ میں نے اس مر جانی کے کو بڑا سمجھایا۔ خدا واسطے ہر بندہ اس مختارے کی طرح لاپروائی نا کرے۔ تھوڑا سا شعور بیدار کرنا پڑے گا۔ تھوڑا سا اب آپ ایک دوسرے کو بتانا پڑے گا۔ یقیناً اس پر کوئی سیاست نہیں۔ “

مختارے نے اس میں صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں نے بڑی کوشش کی ہے، احتیاط بھی کی ہے، اس کے باوجود صورت حال بڑی خراب ہے۔ احتیاط ہی اس کا علاج ہے۔ “


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments