بات چیت۔ وسی بابا کے سوالات اور عدنان کاکڑ کے جوابات


وسی بابا اپنے مخصوص انداز میں عدنان کاکڑ سے بات چیت کرتے ہوئے ”ہم سب“ کے امور، پالیسیوں اور مسائل کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ روز اپنی وال پر مصنفوں کی کلاس کیوں لیتے ہو؟ ظفر عمران کے ساتھ کیوں جنگ چلتی رہتی ہے؟ خواتین زیادہ تنگ کرتی ہیں یا مرد حضرات؟ ہمیں تمہاری اتنی شکایات کیوں ملتی ہیں؟ وجاہت کے ساتھ جو آئٹم ہو جاتے ہیں ان کے بارے میں بتاؤ۔ ”ہم سب“ پر شروع میں بہت لوگ آئے، پھر چلے گئے، ان کے جانے سے کیا اثر پڑا؟ کون سی سائٹ کو مانیٹر کرتے ہو اور باقیوں سے اس کو بہتر سمجھتے ہو؟

کون سا رائٹر امپروو کرنے کی بجائے پیچھے گیا ہے؟ ”ہم سب“ پر تنقید اب کم ہو گئی ہے یا اسی طرح ہے؟ مصنفین کے کم لکھنے یا نا لکھنے کی کیا وجوہات ہیں؟ بعض لوگ ناراض رہتے ہیں کہ ان کے مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا، کیا یہ شکایت درست ہے؟ ”ہم سب“ دور دراز علاقوں میں کتنا پڑھی جاتی ہے، وہاں کے مصنفین کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے؟

کبھی کبھی ایک ہی ٹاپک پر مسلسل مضامین کیوں شائع کیے جاتے ہیں، کیا یہ کسی قسم کا ایجنڈا ہے؟ کیا مین سٹریم میڈیا کو ”ہم سب“ سے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے؟ کیا اخبارات میں پرانے لکھنے والے کالم نگاروں کو لوگوں نے پڑھنا چھوڑا ہے یا کم کیا ہے؟

یہ تاثر بنتا ہے کہ ہم اینٹی پی ٹی آئی ویب سائٹ ہیں، کیا یہ تاثر ٹھیک ہے؟ کیا اس تاثر کو کم کرنے کے لیے کوئی کوشش کی ہے؟ کیا ”ہم سب“ ایک مذہب مخالف ویب سائٹ ہے؟ ”ہم سب“ پر خبروں کو کیوں کم کوریج دیتے ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments