لاہور کے 81 علاقے آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ



صحافی اسلم ملک اور دوسرے ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں رات بارہ بجے سے کئی علاقے سیل کردیے جائیں گے۔ لاہور کے 81 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی تفصیل یہ ہے :

راوی ٹاؤن سے بیگم کوٹ، بارہ دری روڈ، راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ، ملک پارک، سید مٹھا بازار،
سمن آباد ٹاؤن سے ستلج، جہاں زیب، راوی، کشمیر، نرگس، ہما، رچنا بلاکس، رضا، کامران، عمر، کریم، مہران، نشتر اور سکندر بلاکس کو سیل کیا جائے گا۔
کینٹ ٹاؤن سے، ڈی ایچ اے فیز، 1,2,3,4,5,8 سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، افسر ز کالونی، عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علا الدین روڈ سیل ہوں گے ۔

داتا گنج بخش ٹاؤن میں میں ساندہ، گوالمنڈی، راجگڑھ، چمن باغ، پیر مکی، جیل روڈ، جی او آر، قلعہ گجر سنگھ جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں جوہر ٹاؤن A، B 1، E، F 2، G، H، J اور R بلاکس، مصطفی ٹاؤن، کنال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر فیز 2 سیل ہوں گے۔

بحریہ ٹاؤن کے جاسمین، گلبہار اور ایگزیکٹو بلاک سیل ہوں گے۔
واہگہ ٹاؤن کے مناواں، محلہ شاہ نور داروغہ والا، بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم کے علاقے سیل ہوں گے۔

گلبرگ ٹاؤن میں گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک، شیر شاہ بلاک سیل ہوں گے۔ گلبرگ، گلبرگ 1 اور گلبرگ 3، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانگٹ روڈ اے 1 بلاک، B 1 بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے سیل ہوں گے۔ گلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی سیل ہوں گے۔

شالامار ٹاؤن کے گجرپورہ، رحمت پورہ، بیگم پورہ، چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ، کوٹ خواجہ سعید، شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراؤن پارک، دربار مادھو لال حسین، محمدن کالونی، باغبان پورہ، انگوری باغ اور مجاہدہ باغ کے علاقے سیل ہوں گے۔

عزیز بھٹی زون کے کینال بینک ہاؤسنگ سکیم، نبی پورہ، نصرت کالونی، مدینہ سٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی، نور کالونی، غازی آباد شاہ عالم کالونی، نظام آباد، تاجپورہ کے علاقے سیل ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments