کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر حملہ : 2 دہشت گرد ہلاک


\"quetta\"پاک افغان سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ عسکریت پسند اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے 28 جنوری کو ضلع لورالائی میں سنجاوی کے علاقے سے 6 افراد کو اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ قبائلی سردار کے گھر سے آرہے تھے، ان مغویوں میں قبائلی سردار اور کچھ سرکاری افسران بھی شامل تھے۔ایف سی اہلکاروں نے ہفتے کے دن قلعہ سیف اللہ میں ایک مقابلے کے بعد ان مغویوں کو بازیاب کروایا.
ایف سی کی مذکورہ کارروائی کے جواب میں عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
ایف سی ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیز، چار دستی بم، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا.یاد رہے کہ 4 دن قبل ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار کو ا±س وقت ڑوب کنٹونمنٹ کے گیٹ کے ساتھ ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا. جب اسے سیکیورٹی حکام نے داخلے ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments