سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کر گئے


جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔ منور حسن 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے وقت ان کا خاندان کراچی آ بسا۔

انہوں نے جامع کراچی سے سوشیالوجی اور اسلامک سٹیڈیز میں تعلیم پائی۔ وہ 1964 میں اسلامی جمعیت طلبا کے صدر بنے۔ 2009 میں انہیں امیر جماعت اسلامی منتخب کیا گیا۔

انہوں نے 2013 کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی شکست پر ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کیا تاہم اسے قبول نہ کیا گیا۔ تاہم سراج الحق نے 2014 میں الیکشن میں کامیابی کے بعد ان کی جگہ لی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments