دہشت گردی مکمل ختم کرنے کے قریب ترین ہیں‘ آئندہ نسلوں کو محفوظ‘ خوشحال پاکستان دینگے: آرمی چیف


\"gen_raheel_sharif\"

راولپنڈی، وانا، میرانشاہ (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے فاٹا میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔ ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے مقصد کے حصول کے قریب ترین پہنچ چکے ہیں آئندہ نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے فوج اور حکومت خطے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے وعدے پورے کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس امر کا اظہار انہوں نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل راحیل نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور قبائلی عوام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امن و استحکام کی کوششوں میں فوج کی حمایت پر تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف کو علاقے میں جاری آپریشنز میں پیشرفت اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹی ڈی پیز کی بروقت اور باعزت واپسی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے اور 2016کے اختتام تک ان کی واپسی مکمل کرنے کی ہدایت کی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جامع تعمیر نو اور بحالی کے منصوبے جاری ہیں 84کلومیٹر طویل بنوں میرانشاہ غلام خان شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایف ڈبلیو او نے بنوں ، میرانشاہ غلام خان روڈ کی تعمیر کی ،غلام خان روڈ بنوں سے افغانستان تک مختصر ترین تجارتی شاہراہ ہے سڑک سے غلام خان بارڈر پوسٹ کا فاصلہ 6گھنٹے کم ہو کر ایک گھنٹے 50منٹ رہ گیا ہے۔ آرمی چیف نے مختلف فلاحی، ترقیاتی اور عوامی پراجیکٹس کا افتتاح کیا، میران شاہ آمد پر آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے چک ملائی میں نوتعمیر شدہ آرمی پبلک سکول کا دورہ بھی کیا، اسکول کے دورے کے دوران آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھی، آرمی چیف کی اہلیہ نے قبائلی خواتین کے اجتماع میں بھی شرکت کی۔ آرمی چیف نے 84 کلومیٹر بنوں میران شاہ، غلام خان روڈ کا افتتاح کیا۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ نئی سڑک کی تعمیر سے یہ افغانستان کیلئے مختصر تجارتی راستہ بن گیا۔ سڑک کی تعمیر سے چیک پوسٹ کے درمیان مسافت 6 سے کم ہو کر ڈیڑھ گھنٹہ رہ گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments