فارما سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے: خرم دستگیر


\"khuramوفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں اضافے کے لیے فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی۔
اس میں فارما کی صنعت، وزارت تجارت اور ہیلتھ ریگولیشن کے نمائندے شامل ہوں گے، کونسل کے قیام کے لیے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، کونسل فارما کی برآمدات کے لیے عالمی سرٹیفکیشن، مقامی رجسٹریشن اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فارما سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ وزارت تجارت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو فارما انڈسٹری کے لیے عالمی معیار کی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی ترغیب دی اور وزارت تجارت کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments