میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی مزید توسیع


لاہور کی احتساب عدالت نے پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی. جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔

نیب کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن، میاں نواز شریف، ہمایوں فیض رسول اور بشیر احمد کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ ڈیوٹی جج جواد الحسن نے پرائیویٹ پراپرٹی کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی اور 21 جولائی کو احتساب عدالت کے جج اسد علی کیس کی سماعت کریں گے ۔

واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34 سال پرانے کیس میں 108 دن سے پابند سلاسل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments