اک بنیادی حقِ عرض جسے لکھنا ضروری تھا


بخدمت جناب اصغر زیدی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور
جناب عالی!

یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ آپ ان وائس چانسلرز میں سے ایک ہیں جو طلبا و طالبات کے دلوں پر حکمرانی کرنا جانتے ہیں، اس بات کا واضح ثبوت جب آپ یونیورسٹی میں گھوم پھر کر طلبا کے مسائل و معاملات کو دیکھ رہے ہوتے ہیں اور راہ چلتے ہر طالب علم کو جس عاجزی و انکساری سے مل رہے ہوتے ہیں، ایسے طرز عمل سے مجھ ایسوں کے لئے باعث حیرت و مسرت کا سامان پیدا کر رہے ہوتے ہیں اور آپ جس لمحے طلبا سے مل کر جا رہے ہوتے ہیں، آپ کے پیچھے ان طلبا کی خوشیوں سے بھرپور سرشاری کے عالم کو میں اچھی طرح محسوس کر رہا ہوتا ہوں، آپ جیسے قدر شناس انسان سے ہمیں بھی مکمل امید ہے کہ آپ ہماری گزارش کو پڑھیں گے، اس پر نظر ثانی بھی ضرور کریں گے اور بالآخر ہم ایسوں کے لئے یقیناً سرشاری کے دائمی لمحات بھی پیدا کریں گے۔

آپ پہلے دوسری یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کی فیسوں پر ایک نظر ڈال لیں۔
فی سمیسٹر فیس (پی ایچ ڈی اردو)
زکریا یونیورسٹی ملتان: چالیس ہزار 40000
پنجاب یونیورسٹی لاہور: تیس ہزار 30000
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد: پینتیس ہزار 35000
اسلامک انٹرنیشنل اسلام آباد: بائیس ہزار 22000
جبکہ گورنمنٹ یونیورسٹی لاہور میں ہم نے پہلے سمیسٹر کی فیس بیاسی ہزار ( 82000 ) روپے ادا کی ہے۔

وائس چانسلر صاحب، آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پہلے سمیسٹر کی فیس بمشکل ہم نے ادا کی ہے اور اب اوپر سے ہمیں دوسرے سمیسٹر کی فیس بھی تقریباً ساٹھ ہزار روپے سنائی جا رہی ہے، کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہمارے دل بھی بنیادی و جائز آسائشات سے سرشار ہوں اور ہمارے قلوب و ضمیر سر تہ پا مجسم بن کر آپ کے لئے یوں دھڑکیں کہ آپ کے نام کو ہمیشہ کے لئے وقار و اعتبار مل جائے اور یہ سب بظاہر ہمارے لئے مگر آپ کے لئے آپ ہی کے دم سے ممکن ہے۔ آپ مہربانی فرما کر

(پی ایچ ڈی، اردو) کی فیس پر نظر ثانی فرمائیں۔
ہم آپ سے اچھی امید کے خواہ ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
العرض:
اسکالر، ثقلین سرفراز (پی ایچ ڈی) شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments