فرعون و قارون نما لوگوں کے نام۔۔۔ اہم پیغام


میاں جمشید

\"mian-jamshed\"آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو بہت سے ایسے لوگ ملیں گے جن سے ملنا ایک عام آدمی لے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ بہت اچھی پوزیشن پر رائج افسر، مشہور کاروباری، کوئی معروف آدمی، سیاست داں وغیرہ بہت سے ایسے لوگ ہمارے درمیان موجود ہوتے جو کامن مین، غریب، مسکین، لا چار، سادہ و شریف عام آدمی کو ہمیشہ غیر اہم سمجھتے ہیں۔

یاد رکھیں دوستو، جو لوگ اپنی زندگی میں ایک عام آدمی کو توجہ نہیں دیتا، اس کو غیر اہم سمجھتا ہے تو وہ شخص خود بھی ایک دن دوسروں کے لئے اتنا غیر اہم ہو جاتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی ان کی قبر کا نام و نشان تک نہیں ملتا، اگر قبر ہو بھی تو وہاں کوئی نہیں جاتا۔ ہزاروں مثالیں موجود ہیں ہمارے سامنے، کتنے بادشاہ، ڈکٹیٹر، سیاست دان، مشہور انسان گزرے جنہوں نے اپنی زندگی طاقت، امیری، پروٹوکول اور باڈی گارڈز کے سائے میں ایسی گزاری کہ ایک عام، سادہ، غریب آدمی کے لئے ان سے بات و ملاقات ناممکن ہوتا ہے۔

اس لیے ہمیں دل سے سمجھنا ہو گا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، یہ طاقت، دولت، پروٹوکول سب عارضی ہے۔ عام آدمی سے ملنا اس کا عزت و احترم جہاں ہمارے پیارے نبیﷺ کی سنت ہے وہاں پر اللّه بھی ایسے عام لوگوں کے کام آنا اور رابطہ میں رہنا پسند کرتا ہے۔ ورنہ جہاں ایسے لوگ زندگی میں سادہ و عام کو یا اپنے سے کم سٹیٹس والے کو ملنا پسند نہیں کرتے وہیں پر مرنے کے بعد خاص سمیت عام بندوں کی بھی شرکت اپنے جنازوں پر اور قبر پر چاہتے ہیں، تبھی شرکت عام بھی کر دی جاتی اور منادی بھی کہ \” ثواب دارین حاصل کریں\”۔ کیا بات ہے کہ زندہ رہ کر تو ثواب کا سبب بنتے نہیں اور مرنے پر اتنا احسان، واہ واہ جناب۔۔۔

ویسے ذرا غور کریں کہ قبر پر جا کر ان جیسے لوگوں سے ملنا کتنا آسان ہوتا ہے، مگر افسوس تب وقت گزر چکا ہوتا ہے، امارت و غرور کی بولتی بند ہو چکی ہوتی ہے۔ تب کوئی چاہنے و ملنے والا تو کیا بلکہ کوئی عام بندہ بھی جانا پسند نہیں کرتا۔۔ اگر جاتا ہے تو صرف عبرت پکڑنے، ہزاروں گز میں پہلے زندہ گرجتے انسان کو صرف دو گز جگہ میں تنہا و بے بس دفن مردہ کو۔۔ بس!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments