پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


\"piaحکومت نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی جب کہ جو ملازمین ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے انہیں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ادارے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا جب کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فرائض انجام دینے والے پی آئی اے کے ہیروز ہیں جنہیں جلد خوشخبری ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments