صوبہ خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر عہدے سے برطرف


صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے سنیچر کے روز برطرف کردیا گیا ہے۔

اجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو کہ پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیاتی حکومت، انتخابات اور دیہی ترقی ہیں۔ کامران بنگش کے پاس فلحال دونوں قلمدان رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

’حالات قابو میں ہیں یا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؟’

فاٹا اصلاحات اور حکومت کی قلابازیاں

قبائلی علاقوں مں انتخابات: تحریک انصاف کو سبقت

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ کے دفتر سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حال ہی میں اجمل خان وزیر کی ایک آڈیو ٹیپ کے منظر عام پر آنے پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں اجمل وزیر کے مبینہ طور پر ایک اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کے کچھ معاملات منظر عام پر آئے ہیں اور اس حوالے سے فرانزک تحقیقات کی جائیں گی۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ کامران بنگش نے اس معاملے کی مزید تفصیلات پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دینا کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اجمل وزیر کو اسی سال مارچ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر مقرر کیا گیا تھا اور کورونا وائرس کے حوالے سے انھوں نے میڈیا کے سامنے کئی بریفنگز دی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp