امریکی اداکارہ و گلوکارہ جاڈا پنکیٹ کا ول سمتھ سے علیحدگی کے دوران ایک ریپر سے تعلقات کا انکشاف


ول اور جاڈا سمتھ

امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور نغمہ نگار جاڈا پنکیٹ سمتھ نے اپنے شوہر اور معروف ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کے ساتھ ایک چیٹ شو ’دل سے دل کی بات‘ کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کا گلوکار آگسٹ السینا کے ساتھ رشتہ قائم رہا ہے۔

اپنے فیس بک شو ’ریڈ ٹیبل ٹاک‘ میں سمتھ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ رشتہ ان کی علیحدگی کے دوران قائم ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ’ہمارا رشتہ ختم ہو گیا تھا۔۔۔ لیکن اس کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ میں آگسٹ کے ساتھ میں ایک ناسمجھ رشتے میں پڑ گئی۔‘ اس کے بعد ول سمتھ نے زور دیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ ‘ایک ناسمجھ میں آنے والا رشتہ؟’

جاڈا پنکٹ نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ‘میں بہت تکلیف میں تھی اور بہت ٹوٹ چکی تھی۔’

یہ بھی پڑھیے

’سنگل زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو رہی ہوں‘

’اینجلینا سے طلاق کے بعد بہت زیادہ شراب نوشی کی‘

ہالی وڈ کے بڑے بڑے سٹارز کی چند ’بےتکلف تصاویر‘

جاڈا اور ول سمتھ نے سنہ 1997 میں شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے بعد اب ایک بار پھر وہ دونوں ساتھ ہیں۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ‘دی بریک فاسٹ کلب’ کے ریڈیو شو میں آگسٹ السینا کے انٹرویو کے بعد میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے یہ شو کرنا چاہتے تھے۔

ریپر آگسٹ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پِنکٹ سمتھ کے ساتھ رشتہ میں منسلک تھے اور سمتھ نے ان کے رشتے کو’ دعائیں‘ دی تھیں جس سے یہ قیاس آرائیاں گشت کر رہی تھیں کہ ہالی وڈ کے پاور کپل کی اوپن میرج (ایسی شادی جس میں دونوں فریق اس بات پر رضامندی ظاہر کریں کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی فریق ایک دوسرے کے علاوہ کسی اور سے بھی جنسی تعلق قائم رکھ سکتے ہیں) ہے۔

پنکیٹ سمتھ کا کہنا تھا ’اس معاملے میں جو واحد شخص اس مخصوص صورتحال کی اجازت دے سکتا ہے وہ میں خود میں ہوں۔‘

’مجھے معلوم تھا کہ وہ اسے کیوں اجازت کے طور پر دیکھ رہے تھے جبکہ ہم لوگ دوستانہ انداز میں باہمی رضامندی سے علیحدہ ہوئے تھے اور میرے خيال سے وہ بھی اس بات کو واضح کرنا چاہتے تھے کہ وہ گھر برباد کرنے والے شخص نہیں ہیں۔ جو کہ وہ نہیں ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے برسوں سے ریپر آگسٹ السینا سے بات نہیں کی ہے۔ سمتھ نے گلوکارہ سے پوچھا کہ چار سال قبل السینا کے ساتھ ’تعلق‘ کے دوران انھوں نے کیا محسوس کیا اور وہ کس چیز کی تلاش میں تھیں۔

انھوں نے جواب دیا کہ ’میں صرف اچھا محسوس کرنا چاہتی تھی‘ اور ان کے شوہر نے ہمدردانہ انداز میں سر ہلایا۔ ’مجھے اچھا محسوس کیے ہوئے زمانہ ہو گيا تھا۔‘

اب یہ دونوں پھر سے ایک ساتھ ہیں۔ پنکیٹ سمتھ نے بتایا کہ وہ ’غیر مشروط محبت‘ کے معیار تک پہنچ گئے ہیں۔

انٹرویو کے اختتام میں سمتھ نے انھیں بتایا: ’سب سے پہلے میں آپ کو واپس حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘

پنکیٹ سمتھ نے ہنس کر جواب دیا: ’مجھے لگتا ہے کہ آپ مجھے واپس حاصل کر چکے ہیں! مجھے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان سب ٹھیک ہے۔‘ اس بات چیت کے اختتام پر جوڑے نے اپنی مٹھیاں ایک دوسرے سے ٹکڑا کر رضامندی کا اشارہ دیا۔

جوڑے نے سمتھ کی فلم ’بیڈ بوائز‘ کا ایک مکالمہ دہراتے ہوئے ایک سُر میں کہا: ’ہم ساتھ زندگی گزارتے ہیں، ہم ساتھ مرتے ہیں۔ ناکام شادی میں زندگی بھر کا ساتھ۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32506 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp