کیلی پریسٹن: جان ٹراولٹا کی بیوی اور مشہور ہالی وڈ اداکارہ چھاتی کے سرطان سے جنگ ہار گئیں


John Travolta and Kelly Preston

ٹراولٹا اور پریسٹن کی شادی 29 برس قبل ہوئی تھی

درجنوں کامیاب ہالی وڈ بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی امریکی اداکارہ کیلی پریسٹن کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 57 برس تھی۔

ان کے شوہر اور مشہور اداکار جان ٹراولٹا نے اپنے انسٹا گرام پر پیغام میں لکھا: ’میری خوبصورت بیوی کیلی اتنے سارے لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی مدد سے نے دو سال تک چھاتی کے سرطان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، لیکن انھیں آخر کار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘

ٹراولٹا اور پریسٹن کی جوڑی 29 سال سے قائم تھی۔ پریسٹن کی مشہور فلموں میں ’ٹوونز‘، ’فرام ڈسک ٹل ڈان‘، ’جیری مک گوائر‘ اور ’کیٹ ان اے ہیٹ‘ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ’بیٹل فیلڈ ارتھ‘ اور ’گاٹی‘ نامی فلموں پر بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ژا ژا گیبور چل بسیں

ہالی وڈ لیجنڈ کرک ڈگلس کا 103 برس کی عمر میں انتقال

‘ہالی وڈ کی ننھی شہزادی’

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ٹراولٹا نے اپنی بیوی کا خیال رکھنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

میرے بچے اپنی ماں سے محروم ہو گئے ہیں اور میں ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ لحاظہ اگر ہم آپ کے پیغامات کا جوب نہ دے سکیں تو اس کے لیے پیشکگی معذرت۔‘

https://www.instagram.com/p/CCkgCG5ptxE/

یاد رہے کہ جان اور کیلی کے صاحبزادے جیٹ ٹراولٹا جنوری کا 2009 میں 16 برس کی عمر میں اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب ان کا خاندان باہاماز کے جزیرے پر چھٹی منا رہا تھا۔ ان کے علاوہ جوڑے کے دو بچے ہیں: ایلا بلیو اور بینجامن۔

Kelly Preston

ایلا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا: ’میں نے آپ جتنا بہادر، طاقتور، خوبصورت اور پیار کرنے والا انسان کبھی نہیں دیکھا۔‘

خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق کیلی کی بیماری کے بارے میں عوام کو اطلاع نہیں تھی اور ان کی موت اتوار کی صبح ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کا عکاج کروا رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر بھی ہالی وڈ کے کئی بڑے ناموں نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

https://twitter.com/mariashriver/status/1282555081510891520

https://twitter.com/askjillian/status/1282544522870702080

https://twitter.com/chloebennet/status/1282552439476895744


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp