بے گناہ ہوں، میں نے کوئی قتل نہیں کیا: عزیر بلوچ نے اعترافی بیان سے انکار کر دیا


لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16 مقدمات کی سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے قتل کی وارداتوں سے انکار کر دیا، عدالت میں اعترافی بیان سے مکرتے ہوئے عزیر بلوچ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، کوئی قتل نہیں کیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت سولہ مقدمات کی سماعت ہوئی، عزیر جان بلوچ، شاہجہان بلوچ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عزیر بلوچ نے کمرہ عدالت میں انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ جعل سازی ہو رہی ہے۔

معزز عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسار کیا کہ آپ نے جرم کیا ہے، فرد جرم عائد کریں۔ جس پر عزیر بلوچ نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے کوئی قتل نہیں کیا، میں بے گناہ ہوں۔ عدالت کے دریافت کرنے پر کہ آپ نے اقبالی 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے، پر عزیر بلوچ نے کہا کہ میرا کوئی 164 کا بیان قلمبند نہیں ہوا، مجسٹریٹ نے غلط بیانی کی ہے، میرے ساتھ جعل سازی ہو رہی ہے۔

عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments