کورونا وائرس ایفیکٹ


سچی بات بتاؤں اس عالمی وبا کورونا وائرس نے زندگی کے سارے رنگ پھیکے کر دیا ہے۔ لائف میں کسی قسم کا اکسائٹمنٹ نہ ہو تو لائف ڈل سی گزرتی ہے۔

وہ بھی کیا دن تھے جب فارغ اوقات ایک قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہوتے تھے۔ ۔ ۔ کئی روز پہلے سے اس کے لئے منصوبہ بندی ہوتی تھی اور کچھ نہیں تو ویک اینڈ پر شام کو ڈرائینگ روم میں مدھم روشنی میں گرم گرم کوفی یا چائے اور اس کے ساتھ وائے سونے پر سہاگہ سے رومانٹک ماحول میں انٹری پھر کسی سے بات کرنا کھل کر یا سرگوشی میں لیکن اکیلے میں اس انداز میں :

” گفتگو ان سے روز ہوتی ہے
مدتوں سامنا نہیں ہوتا۔ ۔ ۔

یا پھر کسی کی یاد میں ڈوب کر پسندیدہ نغمے سننا جگجیت سنگھ، غلام علی، مہدی حسن کی آواز میں دلسوز غزلیں یا کنگ آف فلویٹ ہری پرشاد چورسیا کی بانسری سے محظوظ ہونا۔ ۔ ۔

فرصت میں تو ہوں لیکن بے کیف شب و روز ہیں۔ :
دل ڈھونڈتا ہے ہاں پھر وہی فرصت کے رات دن!

ایک عرصہ ہوا نصیرالدین شاہ سمیتا پاٹل اوم پوری، فاروق شیخ اور دپتی نول ٹائپ کی آرٹ مووی دیکھے ہوئے۔ ۔ جی چاہتا ہے کوئی کامیڈی ”خوبصورت“ سی ”چپکے چپکے“ دیکھ کر سب کو ”گول مال“ کہ کر ”آنند“ لوں ی، 3 idiots سے سبق لوں، Mr۔ Bean کی بچکانہ حرکتوں کی نفسیات سمجھوں یا Mind Your Language کے اہل زبان اور غیر اہل زبان کے فرق کو سمجھوں اور لوٹ پوٹ ہوں!

یا حسینہ معین ٹائپ کے ڈرامے دیکھوں کبھی ”دھوپ کنارے“ بیٹھ کر تو کبھی ”دھوپ دیوار“ سے گزرتے ہوئے کچھ ”ان کہی“ حادثات کے مناظر میں کھو جاؤں

اور کچھ نہیں تو کہیں ”جھیل کے اس پار“ شام گزاروں۔ ۔ ۔

طبیعت ایسی اچاٹ رہتی ہے کہ پسندیدہ کھانوں کو یاد کرنے سے بھی منہ میں پانی نہیں آتا جبکہ پہلے shrimp شرم پکوڑے، منگولین کٹاکٹ، پنیر سموسے، فش کباب، چکن تکے، شاورما، طعمیہ شکم پر اور sweet sour کورن سوپ یاد آتے ہی یا تصاویر دیکھتے ہی mouth watering شروع ہوجاتی تھی۔ شاید پہلے کھانے کے لئے جیتا تھا اور اب جینے کے لئے کھاتا ہوں! ناشتہ بقدر بادام۔ ۔ ۔

دنوں کے نام اور تاریخ تک یاد نہیں رہتے اور کپڑے اور جوتے کون فورمل ہیں اور کون کیزوول کیا فرق پڑتا ہے۔ ۔ ۔ نہ کہیں آنا نہ کہیں جانا! کچھ بھی بہن لیں! بس کورونا وائرس سے نجات کی امید و بیم میں دن گزر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments