بریکنگ نیوز: صحافی مطیع اللہ جان کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں گم شدگی کی اطلاعات


حکومت اور مقتدر حلقوں پر کڑی تنقید کی شہرت رکھنے والے صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان کے قریبی ساتھی اعزاز سید کی ٹویٹ کے مطابق مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہیں اسلام آباد کے سیکٹر جی 6-1/3 میں واقع لڑکیوں کے ماڈل اسکول کے سامنے سے اغوا کیا گیا۔ مطیع اللہ جان کی بیگم اس اسکول میں پڑھاتی ہیں۔

مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی گم شدگی کی تصدیق کی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر وقوعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

صحافی اعزاز سید نے ٹویٹ کی ہے جس میں مطیع اللہ جان کی خستہ حال گاڑی کو اس سکول کے باہر کھڑے دکھایا گیا ہے جہاں سے وہ غائب ہوئے ہیں۔ مطیع اللہ جان کی اہلیہ کے مطابق مطیع اللہ جان نے انہیں آج صبح سکول چھوڑا تھا جس کی بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔

گاڑی میں مطیع اللہ جان کا فون بھی موجود ہے۔

صحافی تنزیلہ مظہر نے ٹویٹ کی ہے کہ “معروف صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سےلاپتہ مطیع اللہ جان کی اہلیہ سرکاری اسکول میں ملازمت کرتی ہیں وہ اہلیہ کواسکول سے لینے گئے تھے دو گھنٹے سےگاڑی اسکول کے باہرکھڑی ہے فون بھی گاڑی میں موجود ہے ہلیہ نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کردی This is shameful”

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments