جو بائیڈن: اگر صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلم تارکین وطن پر پابندی ختم کر دوں گا


Joe Biden in front of US flags.

امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ایک مرتبہ دوبارہ اپنے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخاب جیت گئے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی کے حکمنامے کو ختم کر دیں گے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سات مسلم ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی عائد کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اس اقدام کے متعلق جو بائیڈن اور دیگر ناقدین نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔

ایک وفاقی عدالت نے ابتدائی پابندی کے حکمنامے کو مسترد کر دیا تھا لیکن 2018 میں سپریم کورٹ نے ایک ترمیم شدہ فیصلہ کو برقرار رکھا۔ یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی صدر ٹرمپ نے دو ماہ کے لیے ملک میں امیگریشن پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جو بائیڈن کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلم تارکین وطن پر عائد پابندی ختم کر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

جو بائیڈن نائب صدر کے لیے اپنا ساتھی امیدوار کسے چنیں گے؟

کیا جو بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر اگلے صدر بن سکتے ہیں؟

صدر ٹرمپ کو روجر سٹون کی سزا ختم کرنے پر تنقید کا سامنا

صدر ٹرمپ

کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے دوران جمعہ کا اجتماع صدر ٹرمپ کا تازہ ترین اجتماع تھا جس کے ذریعے وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اپنے حامیوں میں جوش بھرنے کی کوشش کر رہے تھے

ان کا کہنا تھا کہ ‘ملک میں سیاہ فام سے قبل مسلم کمیونٹی صدر ٹرمپ کے حملے کا شکار ہوئی تھی۔ یہ انتظامیہ اسلامو فوبیا کا شکار ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسلامو فوبیا کے نظریات کے باعث سکولوں میں مسلم بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے ساتھ ساتھ ملک میں مسلم مخالف نفرت انگیز واقعات میں بھی اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مسلم مخالف نظریات کے ذریعہ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں، امریکی قوم کو اپنی طاقت نہیں بلکہ حسن سلوک کا پیغام دنیا کو دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں امریکی روایات اور پہچان کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔

انھوں نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کو درست کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ‘اگر میں صدارتی انتخاب جیتا تو اپنی کابینہ میں مسلم اراکین کو شامل کروں گا جو میری انتظامیہ کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی میں جموری روایات کو شامل کریں گے اور دنیا میں ایک قائدانہ قوم بن کر سامنے آئے گے جو اپنے ملک میں بسنے والے تمام افراد کی نمائندہ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے الگ ریاست کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔

صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘جن چار صدارتی حکمناموں پر جس پر میں آج دستخط کر رہا ہوں وہ ملک میں ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کی مارکیٹ کو یکسر تبدیل کر دیں گے۔’

جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے چار صدارتی حکمناموں پر دستخط کرتے ہوئے ملک میں ڈاکٹر کے نسخہ پر تجویز کردہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘جن چار صدارتی حکمناموں پر جس پر میں آج دستخط کر رہا ہوں وہ ملک میں ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کی مارکیٹ کو یکسر تبدیل کر دیں گے۔’

صدر ٹرمپ پر ملک میں ادویات کی مہنگی قیمتوں پر طویل عرصے سے تنقید ہوتی رہے ہے۔

صدارتی حکمنامے کے بعد امریکہ میں ادویات کی قیمتوں پر کٹوتی اور بیرون ملک سے سستی ادویات درآمد کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ پر ملک میں کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال اور اس بارے میں حکومتی ردعمل کو لے کر بہت تنقید کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp