25 جولائی: بدعنوانی کے خلاف عوام کی کامیابی کا دن


ٹھیک دو سال پہلے، 25 جولائی کو رات گئے ایک قوم جو مایوس ہو چکی تھی، اس نے جشن کا آغاز کیا۔ جشن تھا تبدیلی کا، انصاف کا، انسانیت کا، خودداری کا اور دو نہیں ایک پاکستان کا۔ جشن منانے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، وہ نوجوان جو امید اور استقلال سے مزین تھے، وہ نوجوان جو نئے پاکستان کا چہرہ تھے، وہ نوجوان جو عمران خان کی دعائیں تھے۔ اس جشن میں ان نوجوانوں کے بوڑھے ماں باپ بھی شامل تھے جو اپنے بچوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھ کر نہال ہو رہے تھے۔ انہیں اپنے بچوں کی آنکھوں میں امید اور خوشی نظر آتی رہی۔

آج اس جشن اور ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف عظیم الشان کامیابی کو دو سال ہو چکے ہیں۔ ان دو برسوں میں پاکستان نے بے پناہ کامیابیوں اور عزتوں کو سمیٹا لیکن صد افسوس کہ میڈیا پر بہتر انداز میں پیش نہ کیا جا سکا۔ حکومت اور میڈیا کی جنگ میں میڈیا کا پلڑہ بھاری رہا اور عمران خان کی کامیابیاں کہیں پاتال میں جاتی رہیں۔

نوجوان یوٹیوبر مخدوم شہاد الدین نے وزیراعظم عمران کی 2 سالہ کامیابیاں یوں گنوائیں ہیں:

– ان دو برسوں میں پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کیے گئے

– اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے لیے گئے تمام قرضے اتار دیے گئے

– کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرز سے صفر ہو چکا ہے

– اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریزرو میں ان مشکل ترین حالات میں بھی اضافہ ہوا

– پورے ملک میں 200 سے زائد پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جہاں ہزاروں بے گھر افراد کو کھانا اور رہائش دی جاتی ہے

– وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جا چکے ہیں

– پہلی مرتبہ وزیراعظم نے اپنا صوابدیدی فنڈ خود ختم کر دیا

– پہلی مرتبہ وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کے بجٹ سے پیسے بچا کر واپس خزانے میں شامل کروائے گئے

– دیامر بھاشا ڈیم پر کام باقاعدہ شروع ہو چکا ہے

– ورلڈ پاسپورٹ انڈکس میں پاکستانی پاسپورٹ نے 6 درجے ترقی کی

– پاکستانی سفارتی تعلقات میں انتہائی خوشگوار کامیابیاں ملیں

– حکومت نے بہترین حکمت عملی سے کرونا کو شکست دی

– وینٹیلیٹرز سمیت کئی میڈ ان پاکستان اشیا کی ایکسپورٹ شروع ہو چکی ہے

– وزیراعظم نے سب سے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سمیت سب کا احتساب شروع کیا

– پاکستان ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک انتہائی ذمہ دار ملک قرار پایا ہے

یہ تو تھیں چند کامیابیاں، اس کے علاؤہ بھی چھوٹی بڑی بہت سی کامیابیاں اس حکومت نے دو برسوں میں سمیٹی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان عمران خان پر اپنا اعتماد بحال رکھیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انشاء اللہ نیا پاکستان ضرور بنے گا اور عمران خان کے یہ پانچ سال ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ قوم کو مایوس کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام نے اتحاد ، ایمان اور تنظیم سے اس مایوسی اور گمراہی کو شکست دینی ہے۔

(شہزاد یونس شیخ حکومت پنجاب کے ترجمان ہیں)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments