اسلامی میٹرس (ورژن 1.0) کی چنیدہ خصوصیات


1۔ اس میں استعمال کردہ نینو سپرنگ ٹیکنالوجی کی بدولت نماز سے 20 منٹ قبل آپ کو اذان کے الارم سے اطلاع اور تنبیہ کی جائے گی۔ 10 منٹ پہلے آپ اپنے جسم میں بجلی کے جھٹکے محسوس کریں گے ؛ 5 منٹ پہلے میٹرس خود کار طریقہ سے آپ کو زمین پر پٹخ دے گا۔

2۔ میٹرس میں جی پی ایس، کمپاس، اور ریڈیو کنٹرولڈ گھڑی کی وجہ سے آپ کو اوقات نماز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ؛ یہ ایک خود کار طریقہ سے خود بخود ایڈجسٹ ہو جائے گا۔
3۔ میٹرس میں موجود کمپاس کی وجہ سے آپ اس میٹرس کو ایسے نہیں بچھا سکتے جس میں آپ کے پاؤں قبلہ رخ ہونے کا اندیشہ ہو۔

4۔ سر اور پاؤں کے رخ متعین ہو جانے کے بعد الٹے رخ سونے والوں کو خود کار طریقہ سے تنبیہ کی جائے گی اور بار بار یاد دہانی کے باوجود رخ تبدیل نہ کرنے پر میٹرس میں لگی موٹر کی وجہ سے میٹرس اپنا رخ تبدیل کر لے گا۔

5۔ سمارٹ فون سے منسلک ہمارے ایپ کے ذریعے آپ اس میں اپنے فقہ اور فرقہ کا اندراج کر سکتے ہیں ؛ پاکستان کے رہائشی صرف اہل سنت و الجماعت کی آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ مومن صارفین ہمارے ایران کو ایکسپورٹ کیے جانے والے میٹرس پاک ایران بارڈر سے خرید سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ کمانڈر صاحب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

6۔ میٹرس کے استعمال سے قبل آپ کو اپنی بنیادی معلومات ہماری موبائل ایپ کے ذریعے درج کرنا ہوں گی، جس میں آپ کی عمر، اور موجودہ ازدواج کی تفصیلات بشمول ماہواری کیلنڈر درج کرنا ضروری ہوں گی، ان معلومات کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ترین سسٹم سے اولاد نرینہ حاصل کرنے کے لیے 100 فیصد درست وقت مباشرت کا تعین کیا جا سکتا ہے، اور آپ کو یہ معلومات بذریعہ ایس ایم ایس بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ آپ اس وقت کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں درست استعمال کر سکیں۔

7۔ آپ کی کوئی بھی زوجہ ایام مخصوصہ میں اس میٹرس پر آپ کے ساتھ ہم بستر نہیں ہو سکتی؛ اس سلسلے میں ہم پہلے سے درج معلومات استعمال کریں گے، البتہ آپ یہ آپشن حسب خواہش آن یا آف کر سکتے ہیں۔

8۔ اس میٹرس مصنوعی ذہانت سے لیس ایسے مائکروفون نصب ہیں جو کمرے میں موسیقی، سوائے دف کے، بجنے کی صورت میں آپ کی قوت سماعت کو آواز کی لہروں سے کینسل کر دیں گے۔

9۔ انہیں مائکروفونز کی بدولت، اور میٹرس میں لگے شاک ابزاربرز اور سینسرز کے باعث، اپنی زوجہ کو صرف اسلامی نظریاتی کونسل کی ہدایات کی روشنی میں اسلامی طریقہ سے ہلکا پھلکا مارنے کی اجازت ہو گی؛ یہ سینسر آپ اور آپ کی زوجہ کی صحت اور جسمانی قوت کے حساب سے مار کی شدت اور کسی قسم کی بے اعتدالی کے متعلق خودکار طریقے سے خبردار کرتے رہیں گے۔

10۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کثرت ازدواج کی صورت میں ہر زوجہ کو ایک جتنا وقت دیا جائے اور ایک ہی زوجہ روز روز میٹرس پر آپ کے ساتھ ہم بستر ہونے سے قاصر ہو گی، البتہ اگر آپ کی دیگر ازدواج کی مرضی و منشا شامل ہو تو وہ خفیہ پاسورڈ کے ذریعے اپنا حق آپ کی کسی دوسری زوجہ یا لونڈی کو عطا کر سکتی ہیں۔

11۔ ایران ایکسپورٹ کیے جانے والے میٹریسز میں متعہ اور مشرق وسطٰی کے دیگر اسلامی ممالک میں ایکسپورٹ کیے جانے والے میٹریسز میں مسیار کے اندراج کی بھی سہولت موجود ہے۔ اس طرح خود کار طریقہ سے متعہ یا مسیار کا وقت ختم ہونے سے چند روز قبل آپ کو بار بار اطلاعات دی جائیں گی تاکہ آپ شریعت کے مطابق فیصلہ لے سکیں۔

12۔ نئے عقد کے وقت نئی زوجہ کی معلومات کے اندراج کے بعد میٹرس حسب ضرورت کنوار پن ٹیسٹ کی معلومات بھی فراہم کر سکتا ہے۔
13۔ ولیمہ حلال یا حرام ہونے کے بارے آپ کے چند منتخب دوستوں ایس ایم ایس بھی کیا جا سکتا ہے۔
14۔ مباشرت کے وقت آوازوں اور حرکات کی جانچ سے میٹریس خود بخود حسب موقع دعائیں دوہرانا شروع کر دے گا۔

15۔ حلالہ کے لیے استعمال ہونے والے میٹریسز بھی دستیاب ہیں۔
16۔ مدرسوں کے لیے خصوصی طور سے تیار کردہ میٹریسز کی سہولت بھی موجود ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ان باکس میں رابط کریں، مستورات کی تمام معلومات صیغۂ راز میں رکھی جائیں گی۔
ہیرا فوم (حلال) لمیٹڈ
ہیرا منڈی، لاہور


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments