ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد شہید


\"loc\"

کوٹلی: بھارتی جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد  شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی اور کریلہ سیکٹر میں صبح 8 بجے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متھرانی کی رہائشی نازیہ زوجہ محمد اسلم اور ناڑڈبسی کے محمدالطاف شہید ہوگئے جب کہ بھارتی فورسز کی گولہ باری سے کریلہ سیکٹر میں 15 سالہ لڑکا عامر بھی زخمی ہوگیا، عامر کو شیل بائیں ٹانگ میں لگا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کا درخواست

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments