اسرائیل کا ’حزب اللہ کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام‘ بنانے کا دعویٰ


گولان کی پہاڑی

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے اپنے علاقے میں داخل ہونے والے حزب اللہ کے جنگجوؤں پر فائرنگ کر کے دراندزای کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے اسے ’سکیورٹی کا ایک سنگین واقع‘ قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ چار جنگجو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں شامل علاقے کوہ دوآ سے اسرائیل کی سرحد میں داخل ہوئے۔

ان چار جنگجووں سے متعلق کوئئ اطلاع نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا دوسری طرف آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیل کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس علاقے میں شام میں مبینہ طور پر اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک کارکن کی ہلاکت کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا اسرائیل، حزب اللہ جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملے

’اسرائیل کا دمشق میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر حملہ‘

اسرائیل جس نے گذشتہ پیر کی صبح ہونے والے اس حملے کی نہ تو تصدیق کی تھی نہ تردید، لیکن اس نے حزب اللہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی جوابی کارروائی سے باز رہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں اور ان کے درمیان سنہ 2006 میں اس وقت ایک ماہ طویل جنگ بھی ہوئی تھی جب حزب اللہ نے آٹھ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا اور دو کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

اس لڑائی میں لبنان میں 1191 افراد جن میں اکثریت شہریوں کی تھی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسرائیل میں 121 فوجی اور 44 شہری مار گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp