انسانی حقوق کی ممتاز کارکن حنا جیلانی کے لئے امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کا اعزاز


پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء نے حنا جیلانی کو 2020 کے لیے گرانقدر اعزازی رکن ایوارڈ سے نوازا ہے۔

حنا جیلانی پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے بانی اراکین میں شامل ہیں، وہ اس ادارے کی سیکریٹری جنرل رہی ہیں اور آج کل کمیشن کی کونسل رکن ہیں۔ عالمی سطح کی نامور وکیل ہونے کے علاوہ، ان کا شمار پاکستان میں انسانی حقوق کی تحریک کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے قابلِ احترام محافظین میں شمار ہوتی ہیں۔

عالمی سطح پر وہ کئی نمایاں عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے محافظین کے لیے اقوامِ متحدہ کی خصوصی مندوب، دارفور پر عالمی کمیشن برائے انکوائری کی رکن، غزہ پر یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رکن، اور عالمی کمیشن برائے ماہرین قانون کے تشکیل کردہ پینل برائے نامور ماہرین قانون کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ پاکستان میں وہ سماج کے پچھڑے ہوئے اور غیرمحفوظ طبقوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی سخت مخالف کے طور پر جانی جاتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments