لومڑی کے پاس سے محلے کی سو 100 سے زیادہ جوتیاں برآمد


urban fox, file pic

جرمنی کے شہر برلن کے ایک سر سبز و شاداب نواحی علاقے میں ایک لومڑی کے پاس سے 100 چپلیں ملی ہیں۔

سیلنڈورف نامی علاقے کے مکین کئی دنوں سے پریشان تھے کہ ان کے گھر کے باغیچوں سے چپلیں اور سپورٹس کے جوتے غائب ہو رہے ہیں۔

مقامی اخبار ٹاگس شپیگل کے مطابق آخر کار ایک شخص نے علاقے میں ایک لومڑی کو منھ میں دبائے ایک نیلی چپل کا جوڑا لے جاتے ہوئے دیکھا۔ اس شخص کے سپورٹس کے جوتے بھی چوڑی ہوچکے تھے۔

اس شخص نے دیکھا کہ اس لومڑی نے 100 سے زیادہ جوتے اکٹھے کر رکھے ہیں لیکن ان میں اس کے اپنے جوتے نہیں تھے۔

اس شخص نے علاقے کی ’نیبرہوڈ واچ‘ ویب سائٹ پر اپنے جوتوں کے چوری ہونے کی شکایت کی تھی اور جب اس نے دیکھا کے دوسرے لوگ بھی اسی قسم کی شکایات کر رہے ہیں تو اسے شک ہوا کی شاید یہ کسی لومڑی کا کام ہو۔

اس مقامی اخبار کے ایڈیٹر فیلکس ہاکن بروش نے ٹوئٹر پر شوہد بھی ہوسٹ کیے ہیں۔

https://twitter.com/FHackenbruch/status/1287500805633974272


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp