بیروت میں دھماکے سے ہونے والی تباہی، تصاویر میں


Beirut after the explosion

بیروت کی بندرگاہ کے نواحی علاقے میں دھماکے کی شدت محسوس کی گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 4000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

سینکڑوں کلومیٹر دور سائپرس میں بھی اس دھماکے کی شدت کو محسوس کیا گیا۔

حکام کا الزام ہے کہ وہاں وئیر ہاؤس میں ہزاروں ٹن ایمونیم نائٹریٹ گذشتہ چھ سال سے ذخیرہ تھا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کس وجہ سے حملہ ہوا ہے۔

The statue of the Lebanese Emigrant stands intact in front of damaged buildings

دھماکے میں متاثر ہونے والی ایک عمارت کے سامنے لبنان میں تارکین وطن کا ایک مجسمہ اپنی جگہ کھڑا دکھائی دے رہا ہے
This picture taken on August 4, 2020 shows a general view of destruction along a street in the centre of Lebanon's capital Beirut

دھماکے کے نتیجے میں بہت سے گھر بھی تباہ ہو گئے
Smoke spread over the city after the explosion

دھماکے کے بعد شہر میں دھواں پھیل گیا
An injured man is evacuated from the scene

جائے وقوعہ سے ایک زخمی کو ہسپتال منقتل کیا جا رہا ہے
A man carries away an injured girl in Beirut

دھماکے کے بعد ایک شخص ایک زخمی لڑکی کو طبّی امداد فراہم کرنے کے لیے اٹھا کر لے جا رہا ہے
A migrant worker reacts in shock following an explosion at the Beirut Port

دھماکے کے نتیجے میں بیروت کی گلیوں میں افراتفری اور خوف کا عالم ہے
Smoke billows from the scene of the explosion

دھماکے کے مقام سے سیاہ دھویں کے اڑے ہوئے بادل

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp