ن لیگ ناقابل اعتماد ہے، ہم انہیں طاقتور بناتے ہیں تو یہ ڈیل کرلیتے ہیں: آصف زرداری


سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے، ہم ن لیگ کو ساتھ ملاتے ہیں اور وہ ڈیل کر لیتے ہیں، ن لیگ ڈیل کر کے تحریک انصاف کی ٹیم بی بن گئی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ ن لیگ نا قابل اعتماد ہے، ن لیگ ہی کی وجہ سے اے پی سی میں تاخیر ہوئی، اب پیپلز پارٹی اے پی سی بلائے گی اور اس میں ن لیگ کو بھی مدعو کرے گی، اگر وہ شامل ہوئے تو ٹھیک ہے نہیں تو ن لیگ کے بغیر بھی اے پی سی ہو گی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے۔ ہم ن لیگ کو ساتھ ملا کر طاقتور بناتے ہیں اور وہ ڈیل کر لیتے ہیں۔ اب پھر ن لیگ ڈیل کر کے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ چاروں صوبوں میں پارٹی کی دوبارہ تنظیم سازی کی جائے گی۔ اے پی سی کے حوالے سے پیپلز پارٹی خود دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے تاریخ کا تعین کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).