آسٹریلوی شخص نے بیوی کو بچانے کی خاطر شارک کو مُکے جڑ دیے


شارک

Science Photo Library
آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنے سرف بورڈ سے چھلانگ لگا کر اپنی بیوی پر حملہ کرنے والی شارک کو لگاتار اتنے مکے مارے کہ وہ وہاں سے بھاگ گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 35 سالہ چینٹیلے ڈوئیل نیو ساؤتھ ویلز میں شیلی بیچ پر سرفنگ کر رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ان کے شوہر نے اس وقت تک شارک کو مکے مارے جب تک اس نے انھیں چھوڑ نہیں دیا۔ اس کے بعد انھوں نے اپنے اہلیہ کو ساحل تک آنے میں مدد کی۔

انھیں دائیں ٹانگ پر شدید زخموں کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

شارک کے ساتھ اچانک ٹاکرا اور سیلفیاں

شارک کے خوف سے ساڑھے سات کلومیٹر تیراکی

پاکستان میں پہلی مرتبہ زندہ بلیو وہیل دیکھی گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈوئل پر ایک تین میٹر لمبے شارک کے بچے نے حملہ کیا تھا۔

سرف لائف سیونگ این ایس ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹیو سٹیون پیئرس نے خاتون کے مارک ریپلی نامی شوہر کی جانب سے فوری ردعمل کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا ‘انھوں نے اپنے بورڈ سے شارک پر چھلانگ لگائی اور اپنی بیوی کو آزاد کروانے کے لیے اسے پیٹا اور پھر بیوی کو ساحل تک لے کر آئے۔ یہ تو بالکل ہیرو جیسا کام ہے۔’

شارک

ایمبولینس سروس کے انسپیکٹر کے مطابق خاتون کو ساحل پر ابتدائی طبی امداد دے دی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حالیہ مہینوں میں ساحلی علاقے میں شارک کا تیسرا حملہ ہے۔

حملے کی شکار ہونے والی خاتون کو نیو کاسل کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کے بعد ان کی حالت بہتر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp