شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار



اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ترنول پولیس ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے اور ایمان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی لے گئے ہیں۔

شیریں مزاری نے الزام لگایا کہ انہیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے، یہ اغوا ہے، گھر میں صرف دو خواتین تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments