دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں:بورس جانسن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

\"boris-johnson\"

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ ہے جسے پورا کرانا برطانیہ کی ذمہ داری ہے ۔برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے ۔ بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ قابل مزمت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دفتر خارجہ میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ اس دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانوی وزیر خارجہ کو لائن آف کنٹرول پربھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریف کیا اور کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ مسافربس اور ایمبولینس پر گولہ باری جیسے اقدامات قابل مذمت ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈہ ہے۔نامکمل ایجنڈہ پورا کرانا برطانیہ کی ذمہ داری ہے ، برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے ۔برطانوی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مزمت کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال کرائیں گے تا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اکنامک پوٹینشل اور یوتھ پاپولیشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک برطانیہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •