بالی وڈ ڈائری: سیف علی خان کو طیش میں کیوں آگئے؟


سوشانت

خوش مزاج مسکراہٹ رکھنے والے سوشانت سنگھ راجپوت اجنبیوں کے ساتھ رہتے تھے۔ بعد میں وہ اپنے ماضی کے ساتھ رہنے لگے

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی نے خود پر لگائے جانے والے زیادہ تر الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشانت کے پیسے پر نہیں جی رہی تھیں۔

انڈین نیوز چینل آج تک کے ساتھ ایک انٹرویو میں ریا نے سوشانت سنگھ کے ڈپریشن اور انکے ساتھ قائم اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ریا چکرورتی پر عدالت کے باہر میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے مزید پڑھیے

’کسی انسان کی قدر اس کے جانے کے بعد ہی کیوں ہوتی ہے‘

اب سنجو بابا کو جادو کی جپھی کون دے گا؟

سوشانت سنگھ کی موت اور ’اقربا پروری‘، بالی وڈ اور سوشل میڈیا منقسم

سوشانت کے اہل خانہ ، میڈیا اور سوشل میڈیا کی طرف سے ریا پر کئی طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

اب سوشانت کے پاپا کے کے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ریا سوشانت کو آہستہ آہستہ زیر دے رہی تھیں۔ ان پر سوشانت کے پیسے استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

آج تک چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریا چکرورتی نے بتایا کہ انھیں یورپ کے سفر کے دوران سوشانت کی بیماری کے بارے پتہ چلا ۔

انٹرویو میں ریا نے کہا کہ ‘یور پ کے سفر کے دن سوشانت نے سب کو بتایا کہ وہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے سے ڈرتے ہیں اور اس کے لیے وہ موڈافنیل نامی دوا لیتے ہیں۔

یہ دوا ہمیشہ سوشانت کے پاس رہتی تھی اور فلائٹ میں جانے سے پہلے انھوں نے یہ دوا خود لی تھی۔

ریا کا کہنا تھا کہ پیرس پہنچنے پر وہ بہت خوش تھیں لیکن سوشانت تین دن تک اپنے کمرے سے باہر ہی نہیں نکلے۔

سوئزر لینڈ میں ٹھیک رہے، لیکن اٹلی جا کر وہ پھر سے خاموش ہو گئے۔

ریا کا کہنا ہے کہ پیرس میں انکا ماڈلِنگ کا شوٹ تھا اور کمپنی نے ہی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کی تھی لیکن سوشانت نے وہ سب کینسل کروا کر کے اسے یورپ کا ٹرپ بنایا اور ٹکٹس اور ہوٹل بک کروایا۔

ریا کا کہنا تھا کہ سوشانت نے انھیں بتایا تھا کہ وہ 2013 سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور اس کے لیے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں۔

بعد میں سوشانت کو ‘پینِک اٹیک’ بھی پڑنے لگے تھے۔ ‘

ریا کا کہنا تھا کہ سوشانت ایک سپر سٹار کی زندگی جیتے تھے۔ اس سے پہلے وہ اپنے چھ دوستوں کے ساتھ پرائیویٹ جیٹ لیکر تھائی لینڈ گئے تھے اور ستر لاکھ روپے خرچ کیے تھےتو کیا وہ لڑکے بھی سوشانت کے پیسوں پر جی رہے تھے جبکہ ہم دونوں تو ای جوڑے کی طرح رہ رہے تھے۔

سیف علی خان کو طیش کیوں آیا؟

سیف علی خان

سیف علی خان کو اس وقت بڑا غصہ آیا جب لوگوں نے ان کی اِس بات کا مذاق اڑایا کہ بالی ووڈ میں انھیں بھی مشکل دور سے گزرنا پڑا اور وہ بھی بالی ووڈ کی سیاست کا شکار ہوئے تھے۔

اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور مایہ ناز کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی کے بیٹے سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اس جدو جہد کے دوران انھوں نے وہ سب کیا جو ایک سٹرگلر کو کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے سرکشا اور ایک تھا راجا جیسی بیکار فلموں میں تھرڈ لیڈ کی رول کیا اور کئی بار انھیں فلم آفر ہونے کے بعد ان سے واپس لے لی گئی۔

حقیقت جو بھی ہو ایک سچائی یہ بھی ہے کہ سیف علی خان آج انڈسٹری میں جس مقام پر ہیں اس کے لیے انھیں واقعی بہت محنت کرنی پڑی اور کئی بار مسترد کیے جانے کے بعد بھی انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔

سنجے دت کی بیگم مانیتا کی اپیل

حال ہی میں سنجے دت کے پھیپڑوں کے سرطان میں مبتلا ہونے کی خبر آئی تو انکی بیگم مانیتا دت کی جانب سے اپیل کے باوجود بھی لوگ افواہوں اور قیاص آرائیوں سے بعض نہیں آئے۔

کسی نے انکی حالت تشویشناک بتائی تو کسی نے سٹیج فور کا کینسر بتا ڈالا۔ بہر حال اب سنجے کے قریبی دوست اور فلسماز راہل مترہ نے سنجے کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہ افواہ بالکل غلط ہے کہ سنجے کا کینسر آخری سٹیج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنجے دت کا علاج جاری ہے اور وہ ایک فائٹر ہیں اور اس مشکل سے بھی جلدی ہی باہر نکل آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32497 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp