چاڈ وک بوس مین: بلیک پینتھر فلم کے مرکزی اداکار ا کینسر کے باعث انتقال کر گئے


فلم

'بلیک پینتھر' فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار چاڈ وک بوس مین 43 برس کی عمر میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے ساتھ موجود تھے۔

بوس مین نے کبھی بھی عوامی طور پر اپنی بیماری کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔

https://twitter.com/chadwickboseman/status/1299530165463199747

ان کے خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بوس مین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ بہت ہمت والے تھے اور اپنی تکالیف کا انھوں نے بڑے جذبے سے مقابلہ کیا اور ان فلموں میں کام کیا جو عوام میں بے حد مقبول ہوئیں۔

‘مارشل سے ڈا 5 بلڈز، آگسٹ ولسن کے ما رینی بلیک باٹم اور کئی دیگر فلمیں انطوں نے اپنی کیمو تھیراپی اور علاج کے دوران بنائیں۔ اور ان کے کرئیر کا سب سے اہم کام تھا بلیک پینتھر میں کنگ ٹچالا کا کردار ادا کرنا۔’

حقیقی کرداروں کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بنانے پر چاڈوک بوس مین کو پہلے پہل شہرت ملی۔ جیسے انھوں بیس بال کے معروف کھلاڑی جیکی رابنسن کا کردار 2013 کی فلم 42 میں ادا کیا اور اس کے بعد 2014 کی فلم ‘گین آن اپ’ میں انھوں نے موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا۔

فلم

لیکن ان کی فلموں میں سب سے یادگار فلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ پہلی سپر ہیرو فلم تھی جسے بہترین فلم کے آسکر اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اسی تقریب میں اسے چھ اور اعزازت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32466 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp