انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھر جی انتقال کر گئے


کورونا

انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھرجی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں دماغ کی سرجری کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ دس اگست کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

وہ اپنے سیاسی سفر کے دوران صدارت کے علاوہ ملک کے وزیر معیشت، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے عہدوں پر فائز رہے۔

پیر کو انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق شام پونے چھ بجے پرنب مکھرجی کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کر کے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

ان کے بیٹے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں بوجھل دل کے ساتھ یہ اطلاع دیتا ہوں کہ ڈاکٹرز کی بہترین کوششوں کے باوجود اور پورے انڈیا کے لوگوں کی دعاؤں کے میرے والے پرنب مکھر جی گزر گئے ہیں۔ آپ سب کا شکریہ۔‘

سوشل میڈیا پر ملک کے صدر اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی کے افراد سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی ملک کے لیے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

انھوں نے لکھا کہ’بھارت رتنا شری پرنب مکھرجی کے انتقال پر دل شکستہ ہے۔ انہوں نے ہماری قوم کی ترقی کی راہ پر ایک گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ ایک سکالر، ایک قد آور سیاستدان، جن کی تمام برادریوں اور سیاسی طبقات میں تعریف کی جاتی ہے۔‘

گانگرس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’بڑے افسوس کے ساتھ ، قوم کو ہمارے سابق صدر شری پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر ملی ہے۔ میں پوری قوم کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ غمزدہ کنبہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔‘

یہ خبر ابھی مزید اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32489 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp