پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان کا انگلینڈ کو 191 رنز کا ہدف


حفیظ

PA Media
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے محمد حفیظ کی کارکردگی کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ہیں۔

محمد حفیظ نے 56 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے 33 گتندوں پر 55 رنز بنائے۔

میچ کا سکور بورڈ

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 21 جب کہ فخر زمان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 15 رنز بنا سکے۔

اس سیریز کے بارے میں

’لیکن تب تک سبھی محمد عامر بن چکے تھے‘

ٹی 20 سیریز: مورگن اور ملان نے انگلینڈ کی جیت پر مہر لگا دی

حیدر علی

پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے 33 گتندوں پر 55 رنز بنائے

دوسرا میچ

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے 19 اوروں میں ہدف حاصل کر لیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان ایئن مورگن 66 اور ڈیوڈ ملان نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں تھیں۔

پہلا میچ

اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

انگلینڈ کی اننگز کے اختتام پر میچ حکام کے مطابق ڈی ایل ایس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 16 اوورز میں جیت کے لیے 144 رنز کی ضرورت تھی۔ لیکن مسلسل بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے امپائرز نے فیصلہ کیا کہ میچ دوبارہ شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp